• Sat, 21 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی کی روس اور بیلاروس کو پرچم اور ترانے کی اجازت دینے کی شدید مخالفت

Updated: February 20, 2026, 7:10 PM IST | Rome

ونٹر اولمپکس اور پیرالمپکس ۲۰۲۶ء کے میزبان ملک اٹلی نے انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی کے اس فیصلے پر سخت احتجاج کیا ہے جس کے تحت روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو اپنے قومی پرچم اور ترانے کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

Paralympics Ki Torch.Photo:INN
سرمائی پیرالمپکس کی مشعل۔ تصویر:آئی این این

ونٹر اولمپکس اور پیرالمپکس ۲۰۲۶ء کے میزبان ملک اٹلی نے انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی کے اس فیصلے پر سخت احتجاج کیا ہے جس کے تحت روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو اپنے قومی پرچم اور ترانے کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور وزیر کھیل اینڈریا ابوڈی نے  ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے آئی پی سی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا
’’یوکرین پر روس کی چار سالہ جارحیت اولمپک اور پیرالمپک کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ روس کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ان کے کھلاڑی قومی شناخت کے ساتھ شرکت کریں۔ انہیں صرف غیر جانبدار کھلاڑیوں کے طور پر ہی میدان میں اترنا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی سنیما کیلئے ’’کے پوپ‘‘ اور ’’اینیمی‘‘ جیسا فین بیس بنانا چاہتا ہوں: راجہ مولی

اطالوی حکومت کے مطابق اس موقف کو ۳۳؍ دیگر ممالک اور یورپی کمیشن کی بھی حمایت حاصل ہے۔ اٹلی میں موجود روسی سفارت خانے نے اس بیان کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ معذور کھلاڑیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنانا غیر اخلاقی ہے اور اطالوی سیاست دانوں کا یہ رویہ توہین آمیز ہے۔  یوکرین پر حملے کے بعد روس اور بیلاروس پر پیرالمپک مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔  آئی پی سی کے اراکین نے ووٹنگ کے ذریعے ان کے حقوق بحال کر دیے تھے۔روس اور بیلاروس نے کاس (Court of Arbitration for Sport) میں انٹرنیشنل اسکی اینڈ اسنو بورڈ فیڈریشن کے خلاف اپیل جیت لی تھی، جس نے ان کے لیے پرچم کے ساتھ واپسی کی راہ ہموار کی۔

یہ بھی پڑھئے:ہرمن پریت کا عالمی ریکارڈ: سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی خاتون کرکٹر بنیں

سرمائی اولمپکس  ۲۰۲۶ء: امریکی  ہاکی ٹیم  نے کنیڈا کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
 میلان کے سانتا جولیا آئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں امریکہ نے اپنے روایتی حریف کنیڈا کو ۱۔۲؍ سے شکست دے کر ونٹر اولمپکس  ۲۰۲۶ء کا طلائی تمغہ  اپنے نام کر لیا ہے۔  میچ کے دوسرے ہاف میں کنیڈا کی کرسٹن او نیل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو کھیل کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔ جب میچ ختم ہونے میں صرف دو منٹ باقی تھے، امریکی کپتان ہیلری نائٹ نے اپنے اولمپک کیریئر کا ۱۵؍واں اور یادگار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر رہنے پر کھیل اوور ٹائم میں داخل ہوا، جہاں میگن کیلر نے  کناڈا کی  گول کیپر کو چکمہ دے کر فیصلہ کن گول اسکور کیا اور امریکہ کو فتح دلا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK