• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی ملانے کے نائیڈو کے الزام کا جگن موہن ریڈی نے جواب دیا

Updated: September 20, 2024, 12:07 PM IST | Agency | Tirumala

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تروپتی مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی ملانے کا سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پر سنسنی خیز الزام لگایا ہے جس پر دونوں لیڈروں میں بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔

Jagan Mohan Reddy and Chandrababu Naidu. Photo: INN
جگن موہن ریڈی اور چندربابونائیڈو۔ تصویر : آئی این این

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تروپتی مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی ملانے کا سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پر سنسنی خیز الزام لگایا ہے جس پر دونوں لیڈروں میں بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندربابو نائیڈو کا دعویٰ ہے کہ جگن راج کے دوران تروپتی مندر کے پرساد میں گھی کی بجائے جانوروں کی چربی ملائی جاتی تھی۔ ایک پروگرام کے دوران نائیڈو نے کہا کہ پرساد میں گھی کے بجائے جانوروں کی چربی اور ناقص معیار کے اجزا کا استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پرساد میں اصلی گھی، صفائی اور اچھی کوالٹی کا خیال رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ نائیڈو کے اس بیان پر جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر سی پی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چندر بابو نائیڈو نے تروپتی مندر کے تقدس اور کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کو نقصان پہنچا کر ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے۔ چندربابو نائیڈو کا تروملا پرساد پرتبصرہ انتہائی ناقص ہے جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ چندر بابو سیاست کیلئے کچھ بھی غلط کرنے سے نہیں ہچکچا تے۔ ریڈی نے کہا کہ میں اور میرا خاندان تروملا پرساد کے معاملے میں حلف لینے کیلئے تیار ہے، کیا چندرا بابو تیار ہیں ؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK