Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں:بی جے پی وزیرکے کرنل صوفیہ قریشی کے متعلق نازیبا تبصرےپر’چپل مارو احتجاج

Updated: May 15, 2025, 4:25 PM IST | Sharjil Qureshi | Jalgaon

مدھیہ پردیش کے ریاستی وزیر وجے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی اور فوج کے متعلق نازیبا تبصرے کے خلاف ملک بھر میں شدید ناراضگی کا ماحول ہے۔ جلگاؤں میں بھی بی جے پی لیڈر کی اس بدزبانی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

In the picture, Muslim women and men wearing burqas protesting outside the Jalgaon District Collector`s office. Photo: INN
تصویر میں جلگائوں ضلع کلکٹر دفتر کے باہر احتجاج کرتی ہوئی برقع پوش مسلم خواتین اور مرد ۔ تصویر: آئی این این

مدھیہ پردیش کے ریاستی وزیر وجے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی اور فوج کے متعلق نازیبا تبصرے کے خلاف ملک بھر میں شدید ناراضگی کا ماحول ہے۔ جلگاؤں میں بھی بی جے پی لیڈر کی اس بدزبانی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ منگل کومتعدد مسلم خواتین نے ضلع کلکٹر دفتر کے باہر وجے شاہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسکے علاوہ وجے شاہ کی تصویر والے پوسٹر پر مظاہرین نے چپلیں برساکر ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: عالمہ کا کورس کرنے والی ۱۳؍طالبات کی نمایاں کامیابی

مظاہرین نے کہا کہ رائکنڈا گاؤں (مدھیہ پردیش)میں وجے شاہ نے آپریشن سیندور کے متعلق بیان دیتے ہوئے اس آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف نازبیا تبصرہ کیا ہے۔ اس لئے مطالبہ کیا گیا کہ بد زبان وزیر وجے شاہ کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور سپریم کورٹ اس تبصرہ کا از خود نوٹس لے۔ یہ احتجاج جلگائوں شہر کی ایکتا سنگھٹنا کے بینر تلے کیا گیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ آیوش پرساد کے تو سط سے مطالباتی مکتوب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، چیئرپرسن قومی کمیشن برائے خواتین دہلی، چیئرپرسن، قومی اقلیتی کمیشن دہلی کو روانہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین میں ہاجرہ شیخ، نازیہ شیخ، روبینہ انور، زرینہ رؤف، شکیلہ شہاب الدین، آمنہ قاسم، یاسمین صمد، انجم حمید، شبیر بی حیدر، شبینہ اقبال، سکینہ اسماعیل، عزیزہ حکیم کے علاوہ ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ، مفتی خالد، حافظ رحیم پٹیل، مولانا توفیق شاہ، مولانا قاسم ندوی، مولانا عمر ندوی، حافظ شہید، سید چاند، انیس شاہ، متین پٹیل، مظہر پٹھان و دیگر شامل تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK