• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جمعیۃ کے وفد کا صدر جمہوریہ سے ملاقات کا فیصلہ

Updated: September 24, 2026, 12:21 PM IST | Agency | New Delhi

محمود مدنی نے مساجد کے خلاف کارروائیوں پر سخت برہمی کااظہار کیا،حقوق کے تحفظ کی کوشش۔

Maulana Mahmood Madani. Photo: INN
مولانا محمود مدنی۔ تصویر: آئی این این

جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال، مذہبی آزادی، آئینی حقوق اور شریعت کے معاملات میں مداخلت سمیت مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں سے متعلق مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے  صدر جمہوریہ سے ملاقات کا وقت طلب کرنے اور قومی و بین الاقوامی آئینی و قانونی فورمس سے رجوع  کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسپیکر اوم برلا کے طرز عمل پر سپریم کورٹ کا حیرت کااظہار

نئی دہلی میں جمعیۃ کے مرکزی دفتر کی محمودیہ لائبریری میں بدھ کو مولانا محمود مدنی کی صدارت میں ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، جن میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی بھی شامل تھے۔ اجلاس میں شہری اور مذہبی حقوق، ہجومی تشدد، بلڈوزر کارروائیوں اور مساجد و مدارس کے انہدام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان مسائل کو اعلیٰ ترین آئینی سطح پر اٹھایا جائے گا اور متاثرہ افراد کی شکایات و خدشات صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے ملاقات کا وقت طلب کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK