Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان کا تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے مدد کا وعدہ

Updated: August 29, 2026, 12:25 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نےتجارتی خسار ہ پر ہندوستانی تشویش کا نوٹس لیا۔

Piyush Goyal with a Japanese industrialist. Picture: INN
پیوش گوئل جاپانی صنعتکار کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

وزیر صنعت کی قیادت میں  ۲۰۰؍ رکنی وفد کی جاپان سے واپسی کے بعد وفد میں موجود ذرائع  نے بتایا ہے کہ جاپان نے ہندوستانی  برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات، خصوصاً غیر محصولاتی رکاوٹوں، کا نوٹس لیتے ہوئے  کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ موجودہ تجارتی فریم ورک کے اندر ضروری اقدامات اور تبدیلیوں کا جائزہ لے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکے۔ 

حالات واقف ایک سرکاری افسر نے نام  ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ’’وزیر پیوش گوئل نے جاپانی حکومت اور معیشت، تجارت و صنعت کے وزیر روئسی اکازاوا کے ساتھ  اس پر گفتگوکی ہے اور  غیر محصولاتی رکاوٹوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔‘‘ پیوش گوئل  ۲۷؍ تا۲۷؍ اگست  کا سہ روزہ جاپانی دورہ مکمل کرکے وطن لوٹ آئے ہیں۔ انہوں  نے جاپان میں حکومتی سطح پر مذاکرات کے ساتھ ہی وہاں کے صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں  سے بھی گفتگو کی اورانہیں  ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: انقرہ اسلامی دنیا میں اتحاد مضبوط اور اختلافات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے: اردگان

ذرائع کے مطابق جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے بھی ہندوستان کی جانب سے تجارتی خسارے پر ظاہر کی گئی تشویش کا نوٹس لیا اور اشارہ دیا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ’’وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے سربراہ اجلاس میں ہمارے اس مطالبے کا نوٹس لیا کہ تجارتی خسارہ کو دور کرنے کیلئے کچھ اقدامات ضروری ہیں۔ ‘‘تجارت کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال۲۶ء-۲۰۲۵ء میں جاپان کے ساتھ ہندوستان کا تجارتی خسارہ۱۵ء۴؍ ارب ڈالر رہا جو  ۲۲ء-۲۰۲۱ء کے۸ء۲؍ ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ۲۰۱۱ء میں طے پایا تھا  جس کے تحت بڑی تعداد میں مصنوعات پر عائد محصولات ختم کردی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK