Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان: درجۂ حرارت میں اضافہ، شدید گرمی، ایک کی موت، ۱۰۰؍ سے زائد اسپتال داخل

Updated: June 20, 2025, 8:04 PM IST | Tokyo

جاپان میں درجہ حرارت میں اضافہ اور شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ۱۰۰؍ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Japanese citizens are using umbrellas to protect themselves from the intense sun. Photo: INN
جاپانی شہری دھوپ کی شدت سے بچنے کیلئے چھتری کا استعمال کررہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جاپان کے مرکزی پریفیکچور گیفو میں گرم لہر کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے مطابق ’’جمعرات کو اکیدا کے قصبے میں ایک ۹۰؍ سالہ شخص اپنے گھر کے فرش پر بے ہوش پایا گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ‘‘ رپورٹ میں مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’اس درمیان مقامی وقت کے مطابق ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں ۱۱؍ سال سے ۹۷؍ سال کی عمر کے ۱۰۰؍ افراد کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ’’ان میں سے ایک شخص کی حالت انتہائی نازک اور ۲؍ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: مسلم مخالف واقعات میں ۶۰؍ فیصد اضافہ، حکومت اسے روکنے میں ناکام

جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق ’’جمعرات کو، ملک میں درجہٗ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ملک کے متعدد علاقوں میں ۳۵؍ فیصد یا اس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جے ایم اے کے مطابق ’’ملک کے ۵۹۸؍ مقامات پر درجہ حرارت ۳۰؍ فیصد یا اس سے زیادہ تھا جبکہ۵۶؍ مقامات پر ۳۵؍ ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK