مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جاپان کے اپنے سرکاری دورے میں ٹوکیو، ناگویا اور اوساکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور جاپانی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں موجود مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
EPAPER
Updated: August 28, 2026, 1:29 PM IST | Agency | Tokyo/New Delhi
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جاپان کے اپنے سرکاری دورے میں ٹوکیو، ناگویا اور اوساکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور جاپانی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں موجود مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جاپان کے اپنے سرکاری دورے میں ٹوکیو، ناگویا اور اوساکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور جاپانی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں موجود مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزارت تجارت و صنعت کے مطابق دورے کا مقصد ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو فروغ دینا، صنعتی شراکت داری مضبوط کرنا اور اہم و ابھرتے ہوئے شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانا تھا۔
گوئل نے جاپان کی حکومت، مالیاتی اداروں اور۳۰؍ سے زیادہ بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان مذاکرات میں سرمایہ کاری بڑھانے، سپلائی چین مضبوط کرنے، ٹیکنالوجی شراکت داری اور کاروباری تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: ایل اینڈ ٹی کی بڑی چھلانگ، مشرق وسطیٰ میں ۱۵؍ ہزار کروڑ سے زائد کے معاہدہ پر دستخط کئے
انہوں نے سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت، مشینری، آٹو موبائل، اسٹارٹ اپس اور دیگر شعبوں سے متعلق گول میز اجلاسوں کی بھی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ۲۰۳۲ء تک ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر کی مانگ۱۵۰؍ ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے اور جاپان کی جدید ٹیکنالوجی و مینوفیکچرنگ صلاحیت ہندوستانی ہنرمند نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس شعبے کو نئی بلندی دے سکتی ہے۔گوئل نے جاپان کے وزیر معیشت، تجارت و صنعت اکازاوا ریو سیئی سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، مضبوط سپلائی چین، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔وزارت کے مطابق اس دورے سے آئندہ دہائی میں ہندوستان میں۱۰؍ ٹریلین ین کی جاپانی نجی سرمایہ کاری کے ہدف کی جانب پیش رفت کو مزید تقویت ملی ہے۔