Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ ہم آپ کی ٹرینیں چلنے نہیں دیں گے، ہوائی جہاز اڑنے نہیں دیں گے‘‘

Updated: August 28, 2026, 1:49 PM IST | Agency | Jalna

مراٹھا کارکن منوج جرنگے نے ۲۹؍ اگست سے مراٹھا ریزرویشن کیلئے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کرنے اعلان کیا ہے اور اس کیلئے ممبئی جانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ وہ ممبئی کے آزاد میدان پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

Manoj Jarange is talking about bringing hundreds of thousands of people together. Picture: INN
منوج جرنگے لاکھوں لوگوں کو ساتھ لانےکی بات کر رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا کارکن منوج جرنگے نے ۲۹؍ اگست سے مراٹھا ریزرویشن کیلئے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کرنے اعلان کیا ہے اور اس کیلئے ممبئی جانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ وہ ممبئی کے آزاد میدان پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد ہی حکومت نے جنوبی ممبئی ( جہاں آزاد میدان واقع ہے) میں احتجاج کرنے ، ریلی نکالنے اور دھرنا دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے منوج جرنگے نے کہا کہ آپ اجازت دیں یا نہ دیں ہم ممبئی جا کر رہیں گے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو نہ ہم ٹرینوں کو چلنے دیں گے اور نہ آپ کے ہوائی جہاز اڑنے دیں گے۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکی صدور کی درجہ بندی: ٹرمپ نے خود کو سرِ فہرست رکھا، واشنگٹن، لنکن بھی پیچھے

جرنگے نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مراٹھا ممبئی جا رہے ہیں، اس لئے جان بوجھ کر حکومت نے جنوبی ممبئی میں احتجاج پر پابندی لگا دی۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت ہمارے  خلاف جا رہی ہے، عوام نے انہیں اقتدار تک پہنچایا، مراٹھوں نے انہیں اقتدار تک پہنچایا۔ اس کے بعد بھی وہ ہماری مخالفت کر رہی ہے یعنی تنازع میں اضافے کی وجہ صرف حکومت ہے۔‘‘ جرنگے نے کہا ’’ حکومت ہم آپ کے ہاتھ میں دیتے ہیں، قانون ہم آپ کے ہاتھ میں دیتے ہیں اور آپ ہمارے ہی خلاف اس کا غلط استعمال کرتے ہیں؟ لوگ آپ کو اسلئے منتخب کرتے ہیں کہ کل کو اگر ہم ممبئی جائیں توہاں ہماری حکومت ہے۔ ہمارے فرنویس، ہمارے شندے، ہمارے دادا وہاں بیٹھے ہیں۔‘‘ مراٹھا کارکن نے شکایت کی’’ جنہیں ہم نے اپنا سمجھ کر بٹھایا وہی کہہ رہے ہیں کہ ممبئی مت آنا، یہ بڑی دہشت گردی ہے۔ یہ حکومت کی دادا گیری  ہے، یہ نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھئے: ایران: باقر قالیباب کی اسکاٹ بیسنٹ پر تنقید، کہا اپنےعوام کی ضروریات پر توجہ دیں

’’ ٹرینیں چلنے نہیں دیں گے ، جہاز اڑنے نہیں دیں گے ‘‘

انہوں نے کہا ہمارے ساتھ دادا گیری مت کرنا ورنہ ہم ممبئی میں ہر طرف احتجاج کر یں گے، ہم ٹرینوں کو نہیں چلنے دیں گے، ہم آپ کے ہوائی جہاز اڑنے نہیں  دیں گے۔ ہم کسی کو شمار نہیں کرتے اور نہ کسی کی سنتے ہیں۔‘‘ جرنگے نے کہا’’ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، ہم نے آپ کو اجازت کی درخواست دی ہے۔ آپ اجازت دیں یا نہ دیں، میں جا ئوںگا، اگر ہم نے جانے کا فیصلہ کر لیا تو میں جاؤں گا، ہم دن رات وہیں بیٹھے رہیں گے، تم کیا کرتے ہوہم دیکھیں گے؟ مراٹھا کارکن نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم ممبئی نہ آئیں تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کریں۔  

یہ بھی پڑھئے: نائن الیون کیس: خالد شیخ سمیت ۴؍ ملزمین کا ٹرائل۲۰۲۸ء میں ہوگا

 ممبئی کے باشندوں سے اپیل 

منوج جر نگے نے ممبئی کے باشندوں سے اس احتجاج میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا’’ممبئی کے بھائیوں کو  یہ بات سمجھنی چاہئے کہ آپ کو ہماری وجہ سے کچھ دنوں تکلیف ہوگی۔آپ ۱۰؍ یا ۱۵؍ دن ہمیں سنبھال لیجئے، ہم آپ ہی کے لوگ ہیں کوئی غیر نہیں ہیں۔ممبئی میں کوئی خوش نہیں ہے، ہم ان کے حالات ٹھیک کرنے آ رہے ہیں۔ اگر طے ہو گیا تو ہم ممبئی آئیں گے، ورشا (وزیر اعلیٰ کا بنگلہ) پر آئیں گے۔ کیا آپ کے باپ کا گائوں ہے جو کہا جا رہا ہے کہ یہاں مت آنا، وہاں مت آنا؟‘‘ یاد رہے کہ جرنگے نے ممبئی آنے کا ارادہ بدل دیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے احتجاج پر پابندی کے بعد انہوں نے پھر نیا بیان جاری کیا۔  

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK