Updated: August 10, 2026, 9:07 PM IST
| London
امیزون کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی کاروباری جیف بیزوس انگلش فٹبال کلب لیورپول میں تقریباً ۳۰؍ فیصد حصص خریدنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بیزوس ایک ایسے سرمایہ کار گروپ کا حصہ ہیں جو موجودہ مالک فین وے اسپورٹس گروپ سے کلب کے تقریباً ایک تہائی حصص خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔
جیف بیزوس۔ تصویر:آئی این این
امیزون کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی کاروباری جیف بیزوس انگلش فٹبال کلب لیورپول میں تقریباً ۳۰؍ فیصد حصص خریدنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق بیزوس ایک ایسے سرمایہ کار گروپ کا حصہ ہیں جو موجودہ مالک فین وے اسپورٹس گروپ سے کلب کے تقریباً ایک تہائی حصص خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ اس ڈیل کی مالیت تقریباً ۳۵ء۱؍ ارب پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔
کیا جیف بیزوس پورا لیورپول خرید رہے ہیں؟
موجودہ اطلاعات کے مطابق بیزوس پورا لیورپول فٹبال کلب نہیں خرید رہے بلکہ وہ ایک اسٹریٹجک اقلیتی حصص رکھنے والے سرمایہ کار بننے جا رہے ہیں۔ڈیل مکمل ہونے کی صورت میں Fenway Sports Group کے پاس کلب کا کنٹرول برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ نئے سرمایہ کار گروپ کے پاس تقریباً ۳۰؍فیصد حصص ہوں گے تاہم بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار گروپ مستقبل میں مرحلہ وار مزید حصص خرید کر کلب میں اپنی ملکیت بڑھانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپیٹ پر زینڈایا نے مجھے دیکھا تو ان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا: زینب جیوا
۳۵ء۱؍ ارب پاؤنڈ کی ڈیل
لیورپول کے تقریباً ۳۰؍فیصد حصص کے لیے ۳۵ء۱؍ ارب پاؤنڈ کی قیمت سامنے آئی ہے۔ اس حساب سے لیورپول کی مجموعی ویلیو تقریباً ۵ء۴؍ ارب پاؤنڈ بنتی ہے، جبکہ دیگر مالیاتی اندازوں میں کلب کی قدر۶؍ ارب ڈالر سے زیادہ بھی بتائی گئی ہے۔ یہ ڈیل اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ایف ایس جی نے ۲۰۱۰ء میں لیورپول کو تقریباً ۳۰؍ کروڑ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ گزشتہ ۱۶؍ برسوں میں کلب کی کھیلوں، برانڈ ویلیو، کمرشیل آمدنی اور عالمی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ کار گروپ میں کون کون شامل ہے؟
اس مجوزہ ڈیل کی قیادت برطانوی ہندوستانی کاروباری شخصیت امیت بھاٹیہ کر رہے ہیں۔ وہ ہندوستانی ارب پتی لکشمی متل کے داماد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امیت بھاٹیہ کا انگلش فٹبال سے پہلے ہی تعلق رہا ہے۔ وہ کوئنس پارک رینجرزسے منسلک رہے ہیں اور لیورپول میں ممکنہ سرمایہ کاری سے قبل اپنے کوئنس شیئر ہولڈنگ انتظامات میں تبدیلی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ممبئی کے۱۶؍ سالہ شوٹر شلوک ہجارے کو ۲؍لاکھ کی مدد، بین الاقوامی آغاز
جیف بیزوس کی لیورپول میں دلچسپی کیوں؟
بیزوس کے لیے یہ فٹبال کی دنیا میں ایک بڑی نئی انٹری ہوگی۔ امیزوس پہلے ہی کھیلوں کی نشریات اور اسٹریمنگ کے شعبے میں تیزی سے اپنا دائرہ بڑھا رہا ہے۔امیزون نے برطانیہ میں پریمیر لیگ کے نشریاتی حقوق رکھے ہیں اور یورپ میں چیمپئن لیگ اورامریکہ میں این ایف ایل سمیت بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی اسٹریمنگ سے بھی وابستہ ہے۔لیورپول میں سرمایہ کاری سے امیزون کے لیے فٹبال، اسٹریمنگ، ٹیکنالوجی اور عالمی اسپورٹس مارکیٹ کے درمیان مزید کاروباری مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔