• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جینسن ہوانگ کا شاندار خیر مقدم، شیئر میں ۵ء۳۱؍ فیصد کا اُچھال

Updated: November 25, 2026, 12:39 PM IST | Agency | Washington

ٹرمپ کو ۱۴۰؍ کروڑ کا منافع، کیلیفورنیا میں این ویڈیا کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ کر جینسن نے ایک بار پھر معافی مانگی۔

Jensen Huang. Photo: INN
جینسن ہوانگ۔ تصویر: آئی این این
این ویڈیا کے سی ای او کے عہدہ سے استعفیٰ کے ۱۱؍  دن بعد  بحالی پر پیر کو جب جینسن ہوانگ کیلی فورنیا میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹرس پہنچے تو ان کا شاندار خیر مقدم کیاگیا۔ کئی ملازمین  جذبات ہوکر ان کے گلے لگ گئے۔ اس دوران جینسن نے اب کی بار پہلے سے بہتر سی ای او ثابت ہونے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک بار  پھر کمپنی  کے ملازمین اور شیئر ہولڈرس سے معافی مانگی۔  اس دوران  امریکی صدر جن کی مداخلت سے  ہوانگ کی بحالی ہوئی ہے،  کو ان کی واپسی سے ۱۵؍ ملین ڈالر یعنی۱۴۰؍ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔  ٹرمپ کے پاس این ویڈیا کے۷۰ء۳؍ لاکھ شیئر ہیں۔ ہوانگ کی واپسی کے ساتھ ہی این ویڈیا کے شیئرس میں پیر کو  ۵ء۳۱؍ فیصد کا اچھال ریکارڈ کیا گیا۔ 
 
 
کمپنی کے بانی جینسن ہوانگنے ۱۲؍ نومبر کو سی ای او کے عہدہ سے  استعفیٰ  دے دیاتھا۔ ان پر ۳؍افراد کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام ہیں جن میں ایک چینی جاسوس اور کمپنی کی ۲؍ ملازمین شامل  ہیں۔ بورڈ کے فیصلے کے بعد جینسن ہوانگ کیلیفورنیا میں واقع این ویڈیا کے ہیڈکوارٹرس واپس پہنچے  جہاں ملازمین کی بڑی تعداد نے ’جینسن، جینسن، جینسن‘ کے نعرے لگا کر ہیرو کی طرح ان کا استقبال کیا۔ ہوانگ کی واپسی کی خبر کے بعد پیر کو این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں۳۱ء۵؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۰۵ء۱۶۵؍ ڈالر پر بند ہوئے۔ اس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً ۹۵۰؍ ارب ڈالر، یعنی ۸۸ء۲۰؍ لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK