• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آن لائن فراڈ روکنے کیلئے ’اسٹاپ سوئچ‘

Updated: November 25, 2026, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai

یکم جولائی سے نفاذ کی امید، بڑی ادائیگیوں کیلئے کسی ذمہ دار کی منظوری کو لازمی کرنے کی بھی تجویز۔

The RBI wants it to be possible to stop all payments with the press of a single button in the event of suspected fraud. Image: INN
آر بی آئی چاہتی ہےکہ فراڈ کا شبہ ہونے پر ایک بٹن سے ہر ادائیگی بند کی جاسکے۔ تصویر: آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینک صارفین کو ڈجیٹل لین دین میں دھوکہ دہی سے بچانے کیلئےنئے حفاظتی اقدامات کی تجویز پیش کی ہے۔ ان میں ’اسٹاپ سوئچ‘ نامی ہنگامی سہولت شامل ہے جس کے ذریعہ صارفین اپنے بینک کھاتے سے رقم کی منتقلی فوری طور پر روک سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کو اپنے ڈجیٹل لین دین کی حد خود مقرر کرنے اور بڑی رقم کی منتقلی کیلئےکسی قابلِ اعتماد شخص کو منظوری دینے کیلئے  نامزد کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

۱۴؍ دسمبر تک آراء طلب کی گئیں

یہ تجاویز آر بی آئی کی جانب سے ذمہ دارانہ کاروباری طرزِ عمل سے متعلق ہدایات میں مجوزہ ترامیم کا حصہ ہیں۔ مرکزی بینک کا مقصد صارفین کو ڈجیٹل ادائیگیوں پر زیادہ اختیار دینا اور الیکٹرانک بینکنگ میں دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے بینکوں کی جواب دہی بہتربنانا ہے۔ یہ فی الحال مسودہ تجاویز ہیں اور ان پر عمل درآمد شروع نہیں ہوا ہے۔ آر بی آئی نے متعلقہ فریقوں اور عوام سے ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۶ء تک آرا اور تجاویز طلب کی ہیں۔ اگر ان تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی تو یہ یکم جولائی ۲۰۲۷ء سے نافذ ہوں گی، تاہم بینک چاہیں تو اس سے پہلے بھی انہیں نافذ کرسکتے ہیں۔

آر بی آئی کا مجوزہ ’اسٹاپ سوئچ‘ کیا ہے؟

اسٹاپ سوئچ ایک ہنگامی سہولت ہوگی، جس کے ذریعے صارفین اپنے بینک کھاتے سے اپنی جانب سے کی جانے والی تمام رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں کو فوری طور پر بند کرسکیں گے۔ یہ سہولت اس وقت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جب کسی صارف کو شبہ ہو کہ اس کا بینک کھاتہ، بینکنگ کی تفصیلات یا ڈجیٹل ادائیگیوں تک رسائی کسی دوسرے شخص  نے حاصل کرلی ہے۔ ایسی صورت میں مختلف ادائیگی کے ذرائع کو الگ الگ بند کرانے کیلئے بینک سے رابطہ کرنے کے بجائے صارف ایک ہی کلک کے ذریعہ تمام  طرح کی  ادائیگیاں روکی جاسکیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کا امریکی بحری ناکہ بندی کو ”تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ“ چیلنج کرنے کا عزم

کل سوچ سے کھاتہ منجمد نہیں ہوگا

تاہم اس سے بینک کھاتہ منجمد نہیں ہوگا۔ کھاتے میں آنے والی رقم اور ادائیگیاں جاری رہیں گی جبکہ پہلے سے موجود بار بار ہونے والی ادائیگیوں کے مینڈیٹ اور مستقل ادائیگی کی ہدایات اس کے دائرے میں شامل نہیں ہوں گی۔ اسی طرح بینک کی جانب سے کی جانے والی کٹوتیاں، مثلاً قرض کی قسطیں اور بینک چارجز بھی نہیں رکیں گے۔

آر بی آئی کی تجویز ایک نظر میں
۱۔ اسٹا سوئچ دباتے ہی ہر قسم کی نئی ادائیگی، آٹو ڈیبٹ اور کسی نئے ایپ پر یو پی آئی رجسٹریشن فوری طور پر روک دی جائے گی۔
۲۔  صارفین یہ بھی طے کرسکیں گے کہ دن کے کن اوقات میں ادائیگی کا کون سا ذریعہ بند رہے گا۔ یہ سہولت ڈیبٹ، کریڈٹ اور پری پیڈ کارڈوں پر بھی لاگو ہوگی۔
۳۔بڑی رقم کی منتقلی کو محفوظ بنانے کیلئے آر بی آئی نے ’ٹرسٹڈ پرسن‘(قابل اعتماد شخص) کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔
۴۔ صارف ایک حد مقرر کرے گا۔ اس سے زیادہ رقم منتقل کرنے کی صورت میں نامزد شخص کو ادائیگی کی تفصیلات بھیجی جائیں گی۔
۵۔  ایک گھنٹے  میں اگر ’ٹرسٹیڈ پرسن‘ادائیگی مسترد کردے یا  جواب نہ دے تو ادائیگی خود بخود روک دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK