• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیتا کیمپ میں ’ایکمیوز آئی ٹی آئی‘ کی جانب سے روزگار میلے کا انعقاد

Updated: October 01, 2026, 11:03 AM IST | Inquilab News Network | Cheeta Camp

چیتا کیمپ، گوونڈی، مانخورد اورنوی ممبئی کے آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں نے مختلف کمپنیوں کیلئے انٹرویودیا۔

A view of the job fair at the Ideal School compound in Chitacamp. Photo: Inquilab.
چیتاکیمپ کے آئیڈیل اسکول کمپاؤنڈ میں روزگارمیلہ کا منظر۔ تصویر: انقلاب

مہاراشٹر حکومت کے تحت گزشتہ روز ’ایکمیوز پرائیویٹ آئی ٹی آئی، آئیڈیل اسکول کمپاؤنڈ، چیتا کیمپ  میں ’پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار مہاکمبھ ۲۰۲۶ء‘ کا انعقاد  ادارے کے پرنسپل محمد نجم الہدیٰ کی زیر نگرانی کیا گیا۔پروگرام میں علاقے کی رکن اسمبلی ثناء ملک شیخ  بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں جبکہ زکیہ مِس، پرنسپل آئیڈیل ہائی اسکول اور آئیڈیل اکیڈمی ٹرست کے معزز اراکین و ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے:نیرل کومیونسپل کونسل کا درجہ دینے اور مختلف مسائل کے حل کیلئے بھوک ہڑتال

اس روزگار میلے میں مہندرا اینڈ مہندرا، گودریج سمیت متعدد کمپنیوں نے شرکت کی۔  دسویں، بارہویں، آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ سمیت مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدواروں کیلئے  مجموعی طور پر۱۶۶؍ ملازمتوں اور اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کئے گئے۔چیتاکیمپ، گوونڈی، مانخورد اور نوی ممبئی کے آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور مختلف کمپنیوں کیلئے انٹرویو دیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK