Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: قابل اعتراض وہاٹس ایپ اسٹیٹس رکھنے پر پھل فروش گرفتار

Updated: May 03, 2026, 11:47 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

یہاں میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک پھل فروش کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

The suspect (in a T-shirt) can be seen in police custody. Photo: INN
ملزم (ٹی شرٹ میں) کو پولیس کی تحویل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک پھل فروش کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے وہاٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے مخصوص مذہب کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلا رہا تھا جبکہ اس نے ملک کے آئین کیخلاف بھی نازیبا اور اشتعال انگیز پوسٹ اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد مقامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چکن گھر میں رہنے والا ونیت سنگھ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل اپنے وہاٹس ایپ اسٹیٹس پر متنازع پوسٹس رکھ رہا تھا۔ وہ کبھی اقلیتی فرقے کے خلاف تو کبھی ملک کی عظیم شخصیات کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرتا تھا۔جب ایک بیدار خاتون شہری کی نظر ان اسٹیٹس پر پڑی تو وہ اس کی دکان پر گئیں اور اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ ونیت سنگھ نے خاتون کی بات ماننے کے بجائے ان سے بحث شروع کر دی جس کی وجہ سے وہاں لوگ جمع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: عالم دین کی مشتبہ حالات میں موت پر علماء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہاتما پھولے پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فوری طور پر اپنے تمام اسٹیٹس ڈیلیٹ کر دئیے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔پولیس نے ونیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔عیاں رہے کہ ملزم اصل میں پریاگ راج (اتر پردیش) کا رہنے والا ہے اور کلیان میں پھل بیچنے کا کاروبار کرتا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں کافی بحث چھڑ گئی ہے اور ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی جا رہی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری کیساتھ کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK