Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان : ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، اطراف کی دکانیں بھی تباہ

Updated: May 12, 2025, 1:37 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

فائربریگیڈ کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا،خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔

The nature of the fire can be estimated. Fire brigade personnel can be seen inspecting the scene. Photo: INN
آتشزدگی کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں ایک ویلڈنگ کی دکان میں ہوئے سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر مزید ۴؍ دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن لاکھوں روپے کا سامان جل کر لاکھ ہوگیا۔ فائربریگیڈ کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ 
 اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے ۵؍ بجے امبیڈکر روڈ پر لوہار گلی میں واقع ایک ویلڈنگ کی دکان میں رکھے سلنڈر کی وجہ سے اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں میں غوثیہ چال میں واقع دکان نمبر ایک جہاں کلاسیس چلتی تھی وہ پوری طرح سے جل گئی نیز قمرالدین شیخ کی۲؍ دکانیں اور نظام الدین سید کی صوفے کی دکان بھی آگ کے شعلوں کی زدمیں آکر خاکستر ہوگئی۔ اس بارے میں فائربریگیڈ کے افسر نام دیو چودھری نے بتایا کہ۳۷:۵؍بجے فائربریگیڈ کو مطلع کیا گیا اور فائربریگیڈ کا عملہ اور پانی کے ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرمی کی وجہ سے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی چونکہ دھماکہ ویلڈنگ کی دکان میں ہوا، اسلئے آگ تیز ی سے اطراف میں پھیل گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK