Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان میں فلیٹ کا سلیب گرنے کا معاملہ اسکول میں پناہ گزیں مکینوں نے مورچہ نکالا

Updated: May 23, 2025, 5:27 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کلیان میں فلیٹ کا سلیب گرنے کا معاملہ اسکول میں پناہ گزیں مکینوں نے مورچہ نکالا، شہری انتظامیہ سے مستقل مکان دینے کا مطالبہ کیا۔

Affected residents at the protest demanding permanent housing. Photo: Inquilab
مورچہ میںمتاثرہ مکین مستقل رہائش گاہ کا مطالبہ کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

۳۰ ؍سال پرانی سپت شرنگی نامی ۴؍ منزلہ عمارتکے ایک فلیٹ میں بغیر اجازت کام کرنے والے مکان مالک کو کولسے واڑی پولیس نے گرفتار کرکے کلیان کورٹ میں پیش کیاتھاجہاں اسے عدالت نے ۲۶ ؍مئی تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا ہے۔ اے سی پی کلیان جی گھیٹے کے مطابق ملزم نے تعمیراتی اصولوں کو طاق پر رکھ کر فلورنگ کا کام شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں چوتھے منزلے کا سلیب گراونڈ فلور پرگرگیا تھا جس کی وجہ سے ۶؍ مکینوں کی جان چلی گئی جبکہ ۶ ؍افرادبھی زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعدکے ڈی ایم سی نے پوری عمارت خالی کرواکر مکینوں کو نوتن اسکول میں منتقل کیا ہے۔ چونکہ جون سے اسکول شروع ہوجائے گا، اس لئے مکینوں کی رہائش کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ اسی کے پیش نظر شہری انتظامیہ سے مستقل مکان کا مطالبہ کرتے ہوئے سپت شرنگی عمارت کے مکینوں نے جمعرات کو کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر تک مورچہ نکالا۔ حادثہ سے دوچارعمارت کی سیکریٹری ریکھا پاٹھارے نے کہا کہ یہ کوئی مورچہ نہیں ہے بلکہ ہم شہری انتظامیہ سے درخواست کرنے آئے ہیں کہ مانسون سے قبل ہماری رہائش کا متبادل انتظام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن حادثہ ہوا تھا، ہمیں گھر سے پیسے اور زیورات لینے کیلئے محض ۱۵ ؍منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ جس سنسار کو سنوارنے میں برسوں لگے، وہ صرف ۱۵ ؍منٹ میں کیسے سمیٹا جا سکتا ہے۔ ہمارے اپنے ہم سے جدا ہوگئے اور ان کے جانے کے محض ۳ ؍دن کے بعد ہمیں سڑک پر آنا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK