Inquilab Logo

کنگنا رناوت کا دعویٰ، سبھاش چندر بوس ہندوستان کے پہلے وزیراعظم

Updated: April 05, 2024, 8:52 PM IST | New Delhi

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ آزاد ہندوستان کے پہلےوزیراعظم سبھاش چندر بوس تھے۔ ان کا یہ بیان بی جے پی کی سوچ کا غماز ہے۔ قبل ازیں نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ بھی اسی طرح کا بیان دے چکے ہیں۔

Kangana Ranaut. Photo: INN
کنگنا رناؤت۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست داں کنگنا رناوت نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت حیرت زدہ کیا جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزادی کے بعد سبھاش چندر بوس ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے ۔ رناوت نے یہ تبصرہ نئی دہلی میں ٹائمز ناؤ سمٹ کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھئے: دی کیرالا اسٹوری: پینارائے وجئے رین کی دوردرشن سے فلم کو نشر کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

کنگنا رناوت، جو ہماچل پردیش میں منڈی سے بی جے پی کی لوک سبھا امیدوار ہیں، نے میزبان نویکا کمار سے پوچھا کہ ’’میرے لئے ایک بات واضح کریں کہ جب ہمیں آزادی ملی تو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس کہاں گئے تھے؟‘‘ 
کمار نے کہا کہ بوس کبھی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں رہے۔ رناوت نے جواب دیا’’وہ نہیں تھے لیکن کیوں نہیں؟‘‘رناوت کا سوال بی جے پی کے خیالات کی بازگشت ہے ۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر۲۰۲۲ء میں انڈیا گیٹ، انڈیا گیٹ پر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی کے دوران کہا تھا کہ ’’نیتا جی سبھاش اکھنڈ بھارت کے پہلے سربراہ تھے جنہوں نے ۹۴۷ءسے پہلے انڈومان کو آزاد کرایا اور ترنگا لہرایا تھا۔‘‘ 
علاوہ ازیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسی سال نومبر میں گریٹر نوئیڈا کی پرائیویٹ یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ایسا ہی دعویٰ کیا تھا کہ آزاد ہند سرکار ہندوستان کی پہلی `سودیشی حکومت تھی۔
 سنگھ نے مزید کہاکہ’’مجھے اسے پہلی `سودیشی سرکارکہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس نے یہ حکومت بنائی تھی اور ۲۱؍اکتوبر۱۹۴۳ء کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK