بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی انتہائی متوقع فلم ’’کیپٹن انڈیا‘‘ نے تقریباً پانچ سال کی تاخیر کے بعد بالآخر اڑان بھر لی ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اور اس کی ہدایت کاری اب شمیت امین کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 07, 2026, 3:59 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی انتہائی متوقع فلم ’’کیپٹن انڈیا‘‘ نے تقریباً پانچ سال کی تاخیر کے بعد بالآخر اڑان بھر لی ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اور اس کی ہدایت کاری اب شمیت امین کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی انتہائی متوقع فلم ’’کیپٹن انڈیا‘‘ نے تقریباً پانچ سال کی تاخیر کے بعد بالآخر اڑان بھر لی ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اور اس کی ہدایت کاری اب شمیت امین کر رہے ہیں۔شمیت امین نے یکم ستمبر ۲۰۲۶ء سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے ۴؍ ستمبر۲۰۲۶ءکو فلم کی ٹیم کے لیے ایک ہاتھ سے لکھا ہوا خصوصی نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مشکل مراحل کے باوجود پروجیکٹ کے ساتھ جڑے رہنے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے آمدنی میں تیز رفتاراضافہ
ہدایتکار نے اپنے نوٹ میں کہا کہ فلم کو بہترین انداز میں بنانے کی ذمہ داری پوری ٹیم پر ہے اور ٹیم کے ارکان کی توانائی ان کے لیے ’’جادوئی‘‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور انہیں ہر فرد پر فخر ہے۔ کارتک آرین نے بھی شمیت امین کا یہ نوٹ سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ کی ایک تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ’’میوریک کے ساتھ پرواز کے لیے تیار۔‘‘
’’کیپٹن انڈیا‘‘کا اعلان پہلی بار ۲۰۲۱ءمیں کیا گیا تھا اور اس وقت ہنسل مہتا فلم کے ہدایت کار تھے۔ کارتک آرین کو ایک ہندوستان فضائیہ کے پائلٹ کا کردار ادا کرنا تھا، جو ایک بڑے ریسکیو مشن کی قیادت کرتا ہے۔ فلم کی کہانی ہندوستان کی ایک اہم انسانی بنیادوں پر کی جانے والی انخلا کی کارروائی سے متاثر بتائی گئی تھی۔ تاہم فلم کو ابتدا ہی میں تنازع کا سامنا کرنا پڑا۔ پروڈیوسر سبھاش کالے ، جو ’’آپریشن یمن‘‘ سے وابستہ تھے، نے الزام لگایا تھا کہ’ ’کیپٹن انڈیا‘‘ ان کے پروجیکٹ سے مماثلت رکھتی ہے۔ ان کا پروجیکٹ ۲۰۱۵ءمیں یمن میں انجام دی گئی آپریشن راحت پر مبنی تھا۔ بعد میں یہ معاملہ حل ہوگیا۔ سبھاش کالے نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہرمَن باویجا سے بات کی ہے اور دونوں پروجیکٹس کی ٹائم لائن کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی۔
اس کے بعد فلم میں ایک اور بڑی تبدیلی ہوئی اور شمت امین نے ہنسل مہتا کی جگہ ہدایت کار کی ذمہ داری سنبھال لی۔ شمیت امین ’’چک دے! انڈیا‘‘ اور ’’راکٹ سنگھ: سیلز مین آف دی ایئر‘‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک طویل وقفے کے بعد فیچر فلم کی ہدایت کاری میں واپس آئے ہیں۔ کارتک آرین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ’’کیپٹن انڈیا‘‘ ایک متاثر کن اور سنسنی خیز کہانی ہے اور انہیں اس تاریخی باب کو پردۂ سیمیں پر پیش کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یش جوہرکے پروڈکشن ہائوس ’دھرما پروڈکشن‘ نے کئی شاندار فلمیں دی ہیں
ہنسل مہتا نے ماضی میں فلم کو ایک ایسے شخص کی کہانی قرار دیا تھا جو اپنی تکالیف سے بالاتر ہو کر ہزاروں لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے اسے مشکلات کے خلاف انسانی جذبے کی فتح سے تعبیر کیا تھا۔’’کیپٹن انڈیا‘‘ کی ریلیز ۱۳؍ اگست ۲۰۲۷ء کو مقرر کی گئی ہے۔ یہ فلم کارتک آرین کے آنے والے اہم پروجیکٹس میں شامل ہے۔ کارتک آرین جلد ’’ناگزیلا‘ ‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ انوراگ باسو کی ایک نامعلوم رومانٹک ڈراما فلم میں سری لیلا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ’’چندو چیمپئن‘‘ کے بعد وہ ہدایت کار کبیر خان کے ایک اور اسپورٹس ڈراما پروجیکٹ کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔