Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاشی میرا : عید میلاد النبی ؐ پر سیرت اسٹال، برادرانِ وطن نےدلچسپی کا مظاہرہ کیا

Updated: August 27, 2026, 10:47 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mumbai

 عید میلاد النبیؐ کے مبارک و مسعود موقع پر جماعت اسلامی میرا روڈ کی جانب سے کاشی میرا میں برادرانِ وطن کو سیرتِ طیبہؐ سے روشناس کرانے کیلئےخصوصی سیرت بک اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔

A book stall set up in Kashi Mira to introduce people to the blessed life of the Prophet (PBUH). Picture : Inquilab.
سیرت طیبہ ؐ سے روشناس کرانے کیلئے کاشی میرا میں لگایا گیا بک اسٹال۔ تصویر: انقلاب
 عید میلاد النبیؐ کے مبارک و مسعود موقع پر جماعت اسلامی میرا روڈ کی جانب سے کاشی میرا میں برادرانِ وطن کو سیرتِ طیبہؐ سے روشناس کرانے کیلئےخصوصی سیرت بک اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔ اس اسٹال میں پیغمبر ِ اسلامؐ کی سیرت، آپؐ کی حیاتِ طیبہ، تعلیمات اور پیغامِ امن و انسانیت پر مبنی کتابیں، فولڈرز اور ہینڈ بل ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں رکھے گئے تھے تاکہ غیر مسلم بھائی بہن آسانی سے سیرت کا مطالعہ کر سکیں۔ اس موقع پر برادرانِ وطن نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بڑی تعداد میں کتابیں اور لٹریچر حاصل کئے۔ 
 
 
جماعت اسلامی میرا روڈ کے امیر مقامی ڈاکٹر طارق شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عید میلاد النبیؐ سیرتِ طیبہ کے پیغام کو عام کرنے اور برادرانِ وطن کے ذہنوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کا بہترین موقع ہےکیونکہ ہماری عیدوں کے موقع پر وہ ہماری جانب متوجہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کے ذریعے پھیلائے گئے منفی بیانیہ کو ہم محبت، مکالمہ اور غلط فہمیوں کے ازالے کے ذریعے تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اسٹال کا بنیادی مقصد پیغمبرِ اسلامؐ کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور آپؐ کے پیغامِ محبت و بھائی چارے کو عام کرنا ہے۔ مقامی عوام نے جماعت اسلامی کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK