میر واعظ مسلسل ۱۳؍ ویں سال ۵۰۰؍بااثرعالمی مسلم شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں، ۲۰۲۷ء کے ایڈیشن میں ان کی مکالمہ، پرامن مصروفیت اور انسانی حقوق کی وکالت کو تسلیم کیا گیا۔
EPAPER
Updated: November 15, 2026, 9:06 PM IST | Oman
میر واعظ مسلسل ۱۳؍ ویں سال ۵۰۰؍بااثرعالمی مسلم شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں، ۲۰۲۷ء کے ایڈیشن میں ان کی مکالمہ، پرامن مصروفیت اور انسانی حقوق کی وکالت کو تسلیم کیا گیا۔
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے شائع کردہ’’ دی مسلم۵۰۰؍‘‘ کے۲۰۲۷ء کے ایڈیشن میں دنیا کی ۵۰۰؍ بااثر ترین مسلم شخصیات میں مسلسل ۱۳؍ویں سال شامل کیا گیا ہے۔سیاسی زمرے میں درج، اشاعت میرواعظ کو کشمیر کے۱۴؍ویں میرواعظ کے طور پر نشان زدکرتی ہے، جنہوں نے۱۹۹۰ء میں ۱۷؍ سال کی عمر میں اپنے والد کے قتل کے بعدمذہبی قیادت سنبھالی۔
واضح رہے کہ یہ اشاعت کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لیے مکالمہ اور پرامن کوشش کی ان کی دیرینہ وکالت کو تسلیم کرتی ہے، جس میں امن کے واحد پائیدار راستے کے طور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مکالمہ کے لیے ان کے بار بار مطالبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس میں اگست ۲۰۱۹ء سے ستمبر۲۰۲۳ء تک ان کی طویل گھر میں نظربندی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور بتایاکیا گیا ہے کہ ان کا وقفے وقفے سے پابندیوں اور نظربندیوں کا سامنا جاری ہے۔مزید برآں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں چیف عالم کے طور پر ان کے کردار کو بیان کرتے ہوئے، اشاعت روایتی مذہبی قیادت کو انسانی حقوق کی وکالت کے ساتھ جوڑنے کی ان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: ڈل جھیل میں روایتی شکارہ ریس کا انعقاد، خواتین نے چپو سنبھالے
واضح رہے کہ میر واعظ کے تعلق سے اشاعت میں کہا گیا ہے کہ ’’ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، میرواعظ نے تصادم کے بجائے مکالمہ کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے سب سے قابل عمل طریقہ کو پیش کیا ہے۔تاہم ان کی نقل و حرکت اور عوامی سرگرمیوں پر پابندیوں کے باوجود، انہوں نے امن، مفاہمت، مذہبی ہم آہنگی اور انسانی وقار کی وکالت جاری رکھی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شرجیل امام کی حراست پر امریکی پینل کی تنقید کے بعد ہندوستانی سفیر کا جوابی حملہ
ذہن نشین رہے کہ اردن کا رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم ہے۔یہ رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ سے منسلک ہے، جو ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری، آزاد ادارہ ہے۔رائل اسلامی مرکز۲۰۰۹ء سے ہر سال ’’دی مسلم۵۰۰؍: دنیا کے۵۰۰؍ بااثر ترین مسلمان‘‘ شائع کرتا ہے، جو دنیا بھر میں مسلمانوں کے معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تسلیم کرتا ہے۔ اس فہرست میں سیاست، مذہب، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی زندگی کے رہنما، علماء، کارکن اور اختراع کار شامل ہوتے ہیں۔ جبکہ ’’رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ ‘‘ کا قیام۲۰۰۷ء میں ہوا تھا اور اس کا صدر دفتراردن کے دارالحکومت عمان میں ہے۔