• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا: ۶؍سالہ روحی مہذب کے ’’روحی ٹری بینک نرسری‘‘ کاگورنر کے ہاتھوں افتتاح

Updated: November 07, 2025, 7:36 PM IST | Thiruvananthapuram

کیرالا کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے دنیا کی سب سے کم عمر ماحولیاتی کارکن روحی مہذب کے شروع کردہ ’’ روحی ٹری بینک نرسری‘‘ منصوبے کا افتتاح کیا، اس منصوبے کا مقصد ۳؍ سال میں ۱۰؍ ہزار اسکولوں میں ایک کروڑ درخت لگانا ہے،گورنر نے روحی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے تمام طلبہ کیلئے مثال قرار دیا۔

Kerala Governor Ruhi Mohazzab being felicitated at a function. Photo: X
ایک تقریب میں کیرالا کے گورنر روحی مہذب کی عزت افزائی کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

کیرلا کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے ناڈکاوو میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں دنیا کی سب سے کم عمر ماحولیاتی کارکن اور موسمیاتی فعالیت پسند چھ سالہ روحی مہذب کے شروع کردہ `’’روحی ٹری بینک نرسری‘‘ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کا مقصد۳؍ سال میں۱۰؍ ہزار اسکولوں میں ایک کروڑ درخت لگانا ہے۔بعد ازاں گورنر نے روحی کے ساتھ مل کر پودے لگائے اور ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام طلباء کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ درخت عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) کا واحد حل ہیں۔ٹری بینک نرسری منصوبے کا مقصد کیرالا سے کشمیر تک۱۰؍ ہزار تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنا ہے اور ہر اسکول کی رہنمائی میںایک ہزار پودے لگانا ہے۔ساتھ ہی اس منصوبے کا ہدف مقامی درختوں کی انواع لگانا ہے جو مقامی ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: ہائی وے، اسپتال، اسکول اور ریلوے اسٹیشنوں سے آوارہ کتے ہٹائے جائیں: سپریم کورٹ

اس تقریب میں  فیصل و شبانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل کوٹیکولن، اور نغمہ نگار پدم شری کیتھاپرم دامودرن نمبودری نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء روحی اپنی ماحولیاتی کوششوں سے توجہ حاصل کر رہی ہیں، جن میںعالمی لیڈروں، بشمول ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، کو درخت بچانے کے لیے استعمال شدہ کاغذات کو’’ ری سائیکل‘‘ کرنے کی اپیل  کرتے ہوئے خطوط بھیجنا شامل ہے۔ انہوں نے زمینی کھسکاؤ (لینڈ سلائیڈز) روکنے کے لیے وایناڈ میں درخت بھی لگائے ہیں۔روحی کے والدین، عبدالغنی اور ڈاکٹر انیسا محمد، بھی روحی کی پہل میں معاونت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کنڈرگارٹن سے ہی روحی کی تعلیم کے لیے ری سائیکل کاغذ کی بیاضیں استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ روحی کوزیکوڈ میں واقع ’’کامن گراؤنڈ انٹرنیشنل اکیڈمی ‘‘میں پہلی جماعت کی طالبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK