فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی کولکاتا آمد پر ان کے مداحوں نے انہیں دیکھنے کیلئے اپنا ہنی مون منسوخ کردیا، اس کے علاوہ کئی مداح بیرون ملک سے سفر کرکے کولکاتا پہنچے۔
EPAPER
Updated: December 13, 2025, 10:19 PM IST | Kolkata
فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی کولکاتا آمد پر ان کے مداحوں نے انہیں دیکھنے کیلئے اپنا ہنی مون منسوخ کردیا، اس کے علاوہ کئی مداح بیرون ملک سے سفر کرکے کولکاتا پہنچے۔
فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی کولکاتا آمد پر ان کے مداحوں نے انہیں دیکھنے کیلئے اپنا ہنی مون منسوخ کردیا، اس کے علاوہ کئی مداح بیرون ملک سے سفر کرکے کولکاتا پہنچے۔نیپال سے سفر کرکے آنے والے آیوش نےسا’’لٹ لیک اسٹیڈیم ‘‘کے باہر ابتدائی ہجوم میں کھڑے ہوکر کہا، ’’وہ میرے آئیڈیل ہیں، لیونل میسی ۲۰۲۶ءفیفا ورلڈ کپ میں یقیناً ارجنٹائن کے لیے کھیلیں گے، اور ٹیم میں مضبوط کھلاڑی ہیں۔ یہ ایک خواب جیسا محسوس ہو رہا ہے - میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں انہیں دیکھوں گا۔ میں اس کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے کولکتہ شہر سے محبت ہے۔ نیپال میں، ہمیں میسی اور ہندوستان سے محبت ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کولکاتا: میسی کو نہ دیکھ پانے پرمداح برہم، منتظم گرفتار، وزیراعلیٰ کا اظہارافسوس
ایک نئی شادی شدہ جوڑے نے اس سے قبل اپنے ہنی مون کی منصوبہ بندی کرلی تھی ، لیکن جب انہیں میسی کے دورے کا علم ہوا تو انہوں نے اپنا منصوبہ ترک کردیا،انہوں نے میڈیا سے کہا ،’’ہماری حال ہی میں شادی ہوئی ہے، لیکن میسی کے دورے پر ہم نے اپنا ہنی مون منصوبہ منسوخ کر دیا کیونکہ پہلے ہم میسی کو دیکھنا چاہتے تھے۔ ہم انہیں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں، ہم ۱۰؍ - ۱۲؍ سال سے ان کے مداح ہیں۔‘]میگھالیہ سے آئے ایک پرستار نے جذبات کو مختصراً بیان کیا۔ ’’ہم میگھالیہ سے ہیں۔ ہم بہت پرجوش ہیں۔ ہم میسی کے بہت بڑے پرستار ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔‘‘
بعد ازاںصبح گزرنے کے ساتھ،سالٹ لیک اسٹیڈیم کے باہر قطاریں اور لمبی ہوتی گئیں، جو میسی کے انڈیا ٹور۲۰۲۵ء کے پہلے مرحلے کی نشاندہی کر رہی تھیں۔اسٹیڈیم سے دور، ’’حیات رجینسی ہوٹل‘‘ کے باہر بھی میسی کے مداح بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جہاں میسی قیام پذیر ہیں، اس امید پر کہ انہیں میسی کی ایک جھلک مل جائے۔ ایک اور مداح خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور بیٹی میسی کے پرستار ہیں وہ ان سے ملنے کا انتظار کر رہے ہیں، ہم میدان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: گروگرام کے جعفرالدین خان: ۳؍ سال سے بے گھر کمزور طبقات کا سہارا
واضح رہے کہ میسی کی آمد سے کافی پہلے ہی لوگ ہوائی اڈے پر ان کے استقبال کرنے کے منتظر تھے۔اور رات بھر کولکاتا میں میسی کی دیوانگی کا راج رہا۔میسی جمعہ کی رات دیر گئے اپنے ساتھی اسٹرائیک پارٹنر لوئس سوارز اور ارجنٹائن کے ساتھی روڈریگو ڈی پال کے ساتھ شہر پہنچے۔انہوں نے ۲؍ بج کر ۲۶؍ منٹ پر نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ بین الاقوامی آمد کے گیٹ ۴؍پر نعروں، جھنڈوں اور چمکتے فون کا سمندر بن گیا جب پرستاروں نے اس لمحے کو محسوس کرنے کی کوشش کی، ہوائی اڈے پر ایک پرستار نے کہا،’’ میں نے انہیں ایک سیکنڈ کے لیے دیکھا، یہ ایک غیر حقیقی احساس تھا۔‘‘
KOLKATA AIRPORT RIGHT NOW 🔥🔥
— Deepika (@ddssppss) December 12, 2025
Messi hasn’t even landed and the entire city is shaking 🫨.
India ka pyaar hi alag hai — yahan har world celebrity ka fanbase already taiyaar baitha hai 😂🇮🇳#MessiInIndia #GOATTour pic.twitter.com/BVweNhSNYv
بعد ازاں لیونل میسی کے مجسمے کے افتتاح پر، بنگال کے وزیر سوجیت گھوش نے کہا، ’’ہم نے ان کے مینیجر سے بات کی ہے۔ انہوں نے مجسمے کی منظوری دی ہے، اور وہ بھی خوش ہیں۔‘‘میسی کے دورے کے پروموٹر اور آرگنائزر ستادرو دتہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، ’’مجھے امید ہے کہ چونکہ بہت سے اسپانسرز نے میرا ساتھ دیا ہے، کسی دن وہ ہندوستانی فٹبال میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔‘‘