Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کی شرح نمو ۹ء۶؍ فیصد رہنے کا امکان

Updated: May 31, 2026, 12:59 PM IST | New Delhi

آربی آئی کی سالانہ رپورٹ میں اندازہ ظاہر کیاگیا،رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی معیشت منفی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔

The central bank is optimistic about India`s economic situation but there are also concerns about rising inflation. Photo: INN
مرکزی بینک ہندوستان کی معاشی صورتحال سے متعلق پُرامید ہے مگر مہنگائی بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ تصویر: آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی) نے جمعہ کو اپنی سالانہ رپورٹ ۲۶-۲۰۲۵ء جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ عالمی تناؤ اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ۲۷-۲۰۲۶ء میں ہندوستانی معیشت مضبوط رہے گی ۔ اس مدت کے دوران ملک کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو۶ء۹؍فیصد رہنے کا امکان ہے۔مرکزی بینک نے کہا کہ ہندوستان کے مضبوط بنیادی اصول، مسلسل گھریلو مانگ، برآمدات پر کم انحصار، اور ایک مستحکم پالیسی ماحول ہندوستانی معیشت کو منفی عالمی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ 

عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، آر بی آئی نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی خطرات۲۰۲۶ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ خاص طور پر امسال فروری میں شروع ہونے والے مغربی ایشیا کے بحران نے عالمی ترقی اور افراط زر کے تخمینے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے ۔ رپورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیس لائن منظر نامے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق عالمی اقتصادی نمو ۲۰۲۶ء میں گر کر ۳ء۱؍ فیصد رہنے کا امکان ہے ، اس سے قبل اس کے ۳ء۳؍ فیصد رہنے کا اندازہ تھا ۔عالمی تجارتی نمو بھی ۲ء۸؍ فیصد تک سست رہنے کی توقع ہے۔ آر بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تناؤ مزید بڑھتا ہے تو عالمی اقتصادی منظر نامہ مزید کمزور ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی بینکنگ نظام میں ۵۰۰؍ کے جعلی نوٹوں میں ۲۰؍ فیصد اضافہ

۲۰۲۶ء میں افراط زر۴ء۴؍ فیصد تک پہنچنے کی توقع 

مرکزی بینک نے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کے خطرے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور سپلائی چین میں رکاوٹیں عالمی سطح پر چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اہم اسباب ہیں ۔ عالمی افراط زر۲۰۲۶ء(رواں مالی سال کے اختتام تک) میں ۴ء۴؍ فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جو پچھلے تخمینہ۳ء۸؍ فیصد سے زیادہ ہے ۔ 

ہندوستان کی مضبوط شرح نمو۴؍جوہات کی بنا پر برقرار ر رہے گی

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، مرکزی بینک نے ہندوستان کے اقتصادی مستقبل کے بارے میں مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھا ہے۔ یہ بنیادی طور پر چار وجوہات سے منسوب ہے :۱)کارپوریٹ سیکٹر اور بینکوں کا میزانیہ( بیلنس شیٹ) بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔۲ ) حکومت سرمایہ کاری کے اخراجات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ ۳) ملک میں خوراک کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔۴)زرعی پیداوار مستحکم ہے۔آر بی آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مغربی ایشیا کے بحران کا اثر محدود رہتا ہے، تو ہندوستان کے۶ء۹؍ فیصد کے ترقی کے ہدف میں کوئی خاص رکاوٹ نہیں آئے گی۔ تاہم، عالمی انتشار کی وجہ سے منفی پہلو کے خطرات برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کمزور مانسون کی تشویش سے شیئر بازار میں بڑی گراوٹ

مالی سال۲۷ء میں افراط زر ۶ء۴؍ فیصد رہنے کی توقع 

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں افراط زر ہدف کی حد میں رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے اسباب میں ملک کے مضبوط غذائی ذخیرے اور مستحکم زرعی پیداوار شامل ہے۔۲۷-۲۰۲۶ءکیلئے کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح ۴ء۶؍فیصد متوقع ہے۔ حالانکہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں، زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرنسی (روپیہ) کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK