• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دو دن میں بڑی مقدار میں بوسیدہ اوراق اور کتابیں جمع کی گئیں

Updated: February 16, 2026, 4:18 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

دیونار قبرستان میں ایک بڑے ٹیمپو سے زائد کتابیں اور قرآن حکیم کے نسخے جمع۔ بوسیدہ اوراق کو سمندر میں ڈال دیا جائے گا۔

A collection of old copies of the Holy Quran and worn-out books in the Deonar Cemetery. Photo: INN
دیونار قبرستان میں قرآن کریم کے پرانے نسخےاور بوسیدہ کتابوں کا ذخیرہ۔ تصویر: آئی این این

دیونار قبرستان ٹرسٹ کی جانب سے۱۴؍ اور۱۵؍ فروری کو بوسیدہ اوراق، پرانی اور ناقابل استعمال کتابیں اور پھٹ گئے قرآن حکیم کے نسخے اور دیگر دینی کتابیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کا خاصا اثر نظر آیا اور بڑی مقدار میں مختلف دینی کتابیں اور قرآن حکیم و دیگر کتابیں جمع کرائی گئیں۔ اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ٹرسٹیان کے مطابق محض دو دن میں ایک بڑے ٹیمپو سے زائد کتابیں جمع ہوئی ہیں۔ انہیں پلاسٹک کی تھیلیوں، بکس اور کپڑوں میں محفوظ رکھا جارہا ہے۔اس کا مقصد دیونار قبرستان کے ٹرسٹی عبدالرحمٰن عرف منا نے نمائندۂ انقلاب کو یہ بتایا کہ بے حرمتی سے بچانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، خوشی کی بات ہے کہ لوگوں نے اپیل پر توجہ دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لائی جانے والی کتابوں اور قرآن پاک کے نسخوں کو دیکھا جائے گا، اس میں جو قابل استعمال ہیں ان کو الگ کرلیا جائے گا اور جو کتابیں یا قرآن حکیم کے نسخے معمولی پھٹ گئے ہیں یا جلد ٹوٹ گئی ہے، ان کی دوبارہ جلد سازی کرکے قابل استعمال بنایا جائے گا اور جو استعمال کے قابل نہیں ہیں، حددرجہ بوسیدہ ہوگئے ہیں ان کو اچھی طرح صاف کرکے گرین اسٹار ٹرسٹ کے ذریعے سمندر میں ٹھنڈا کردیا جائے گا۔ گرین اسٹار ٹرسٹ طویل عرصے سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔عبدالرحمٰن نے یہ بھی بتایا کہ بے حرمتی سے مقدس اوراق اور دینی کتابوں کو بچانے کے ساتھ سمندر میں ڈالنے کے وقت اس کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ بے حرمتی یا کسی طرح کی ضابطہ شکنی بھی نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو لوگ قرآن کریم کے نسخے اور دینی کتابیں لاتے ہیں ان کو یہ ذمہ داری یاد دلائی گئی کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم دینی کتابیں پڑھیں، تلاوت قرآن کریں اور پورے وقار اور احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسے محفوظ بھی رکھیں تاکہ بے ادبی کا شائبہ تک نہ رہے۔

یہ بھی پڑھئے: اوشیوارہ: اسکول بند کرنے کے فیصلہ پر سرپرست ہائی کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں

دیونار قبرستان کے ٹرسٹی کے مطابق اس عمل کے لئے وقت تو محض دو دن کا تھا مگر کچھ لوگ اب بھی لارہے ہیں یا لائیں گے ان کو لوٹایا نہیں جائے گا، اس کا بھی نظم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK