• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار میں سیلاب سے بڑی آبادی متاثر، اپوزیشن نے راحت کی مانگ کی

Updated: September 16, 2026, 10:53 AM IST | Agency | Patna

راہل گاندھی نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کو انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا، تیجسوی نے امداد کا مطالبہ کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بہار کے کئی اضلاع کئی دنوں سے پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ اس دوران مختلف جگہوں پر کئی حادثے بھی ہوئے ہیں جس میں کئی انسانی جانوں کااتلاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ۱۵؍ اضلاع میں ۴۸؍ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ اسی حوالے سے راہل گاندھی نے اپنی تشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان کو انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے بہار کے کانگریس کارکنوں سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے نیز حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تندہی کے ساتھ امدادی اور بچاؤ کارروائیاں چلا کر متاثرہ خاندانوں تک ضروری امداد جلد از جلد پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح آر جے ڈی کے قومی ورکنگ صدر تیجسوی یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاست کی صورتحال کا نوٹس لے کر ضروری امداد فراہم کرانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:نوئیڈا میں کسانوں کے احتجاج کا دوسرا دن، مطالبات منوانے تک ڈٹے رہنے کااعلان

استاذ ’محمد صاحب‘  کا کمال،کشتی کو اسکول بنادیا

کٹیہار کے احمدآباد بلاک کے رگھوناتھ پور میں سیلاب کا پانی اسکول تک پہنچ چکا ہے،جس کی وجہ سے اسکول میں پڑھائی ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں پرائیویٹ کوچنگ چلانے والے  استاذ محمد صاحب نے اسکول کے پاس کم پانی والی جگہ دیکھ کر کشتی کو ہی کلاس بنا دیا۔ اب اسی کشتی پر بچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ بچے کتابیں لے کر پہنچتے ہیں اور محمد صاحب انہیں پڑھاتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ استاذ خود بچوں کو کشتی سے لے کر آتے ہیں اور پڑھائی ختم ہونے کے بعد انہیں بحفاظت گھر بھی چھوڑتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK