Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: ہزاروں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایت

Updated: May 21, 2024, 2:25 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کے کلیان مغرب اسمبلی حلقہ میں الیکشن کمیشن کی انتہا درجہ کی لاپروائی سامنے آئی۔

The voters who reached the polling booth expressed their displeasure due to the absence of names in the voter list. Photo: INN
ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ بوتھ پہنچنے والے رائے دہندگان ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کے کلیان مغرب اسمبلی حلقہ میں الیکشن کمیشن کی انتہا درجہ کی لاپروائی سامنے آئی۔ حیرت انگیز طور پر پچھلی مرتبہ ۲؍ سے ۳؍ مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ہزاروں رائے دہندگان کے نام انتخابی فہرست سے غائب تھے۔ اس سے ناراض شہریوں نے الیکشن کمیشن کے ڈویژن افس میں پہنچ کر ہنگامہ کیا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ محض ووٹ ڈالنے کیلئے امریکہ سے کلیان آنے والے اودھوت داتار نام کے نوجوان کا نام بھی ووٹر لسٹ میں نہیں تھا۔اپنا نام انتخابی فہرست میں نہ ہونے سے نوجوان کو کافی تکلیف ہوئی۔حالانکہ اس نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنا نام تلاش کیا مگر مایوسی ہاتھ آئی۔
 لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلہ میں کلیان کے مسلم علاقوں میں ایک جانب جہاں کافی جوش و خروش نظر آیا وہیں ہزاروں مسلم رائے دہندگان کے نام انتخابی فہرست میں نہ ہونے سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔حالانکہ بیشتر رائے دہندگان نے ممبئی یونیورسٹی کے سب سینٹر میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے کر متعلقہ افسران سے استفسار کیا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں کیوں شامل نہیں ہے وہاں سے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’پہلا ووٹ ڈال کر فخر اور ذمہ داری کا احساس ہورہا ہے‘‘

دوسری جانب `بھیونڈی کلیان لوک سبھا گروپ ` کے نوجوانوں کی ٹیم نے مسلم علاقوں سے رائے دہندگان کو بڑے پیمانے پر ووٹ دینے کیلئے گھروں  سے باہر نکالا۔چند نوجوانوں نے اپنے جیب خاص سے رکشا کا انتظام کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔ کلیان کے مسلم اکثریتی علاقوں میں تقریبا ۵۵ ؍فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی ہے۔
 سماجی کارکن فردین پیکر نے نمائندہ ٔانقلاب کو بتایا کہ ایچ ٹی کیو اور ایم ٹی سیریز کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کے سیکڑوں لوگوں کے نام انتخابی فہرست میں نہیں تھے علاوہ ازیں بے شمار رائے دہندگان کے نام بھی ووٹر لسٹ سے غائب تھے۔
 کلیان مغرب اسمبلی حلقہ میں آنے والے پوئی قبائلی علاقے کے رائے دہندگان نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔آدی باسیوں کا کہنا تھاکہ ان کے گاؤں میں پکی سڑک نہیں ہے اس لئے وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK