اے پی کے چتورضلع کے وی کوٹ منڈل مستقر کا علاقہ تین ریاستوں آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کے سنگم پر واقع ہے۔ اس راستہ پر کچھ کلومیٹر کا علاقہ کرناٹک کی حدود میں آتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں قریب ہی ۷؍ پیٹرول پمپ موجود ہیں۔
EPAPER
Updated: October 14, 2025, 6:51 PM IST | Hyderabad
اے پی کے چتورضلع کے وی کوٹ منڈل مستقر کا علاقہ تین ریاستوں آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کے سنگم پر واقع ہے۔ اس راستہ پر کچھ کلومیٹر کا علاقہ کرناٹک کی حدود میں آتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں قریب ہی ۷؍ پیٹرول پمپ موجود ہیں۔
اے پی کے چتورضلع کے وی کوٹ منڈل مستقر کا علاقہ تین ریاستوں آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کے سنگم پر واقع ہے۔ اس راستہ پر کچھ کلومیٹر کا علاقہ کرناٹک کی حدود میں آتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں قریب ہی ۷؍ پیٹرول پمپ موجود ہیں۔ آندھرا پردیش کے افرادہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے آنے جانے والے ڈرائیور بھی انہی پمپوں سے ایندھن بھرواتے ہیں کیونکہ کرناٹک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت آندھرا پردیش سے تقریباً ۹؍ روپے اور ڈیزل کی۷؍ روپے کم ہے۔یہ راستہ چنئی بنگلورو، کرشنا گری، ہوسور، گوڈیاتم، ویلور، پلامنیرو اور تروپتی جیسے شہروں کو جوڑتا ہے۔
مسلسل بین الریاستی ٹریفک کی وجہ سے یہاں کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ مقامی پیٹرول پمپ مالکان کے مطابق کم قیمتوں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے اور ڈرائیور خوشی سے یہاں ایندھن بھرواتے ہیں۔ بیشتر مسافر وی کوٹ میں رُک کر پیٹرول یا ڈیزل فل ٹینک کرواتے ہیں اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔ یہ علاقہ خاص طور پر تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے درمیان سفر کرنے والوں کے لئے اہم پڑاؤ بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ سے باہروشاکھاپٹنم میں گوگل کا سب سے بڑا مرکز
ماہرین معاشیات اور مقامی حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں اس طرح کے پیٹرول اسٹیشن نہ صرف مسافروں کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ ان سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے اور چھوٹے کاروباروں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے سبب اب بہت سے ڈرائیور وی کوٹ جیسے سستے ایندھن والے علاقوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ قیمت میں نمایاں فرق ہونے کی وجہ سے یہاں ایندھن بھروانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس سے پیٹرول پمپ ہمیشہ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جنوبی ہند کے کئی مسافر اپنی روزمرہ یا طویل مسافت کے سفر سے پہلے وی کوٹ کے قریب اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرواتے ہیں تاکہ کم قیمت کا فائدہ اٹھا سکیں۔