دستکاری، ہینڈ لوم، زراعت اور باغبانی کےشعبوں سے جڑے کاریگر، بنکر اور کارباریوں نے شرکت کی۔
EPAPER
Updated: June 22, 2024, 10:56 AM IST | Agency | Srinagar
دستکاری، ہینڈ لوم، زراعت اور باغبانی کےشعبوں سے جڑے کاریگر، بنکر اور کارباریوں نے شرکت کی۔
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر ٹریڈ شو۲۰۲۴ء کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں وکشمیر میں مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے `ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: `میں نے جموں وکشمیر ٹریڈ شو۲۰۲۴ء کا افتتاح کیا جس میں دستکاری، ہینڈ لوم، زراعت اور باغبانی کے متنوع شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کاریگروں، بُننے والوں، کاشتکاروں اور کارباریوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان گھریلو ہوابازی میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مارکیٹ
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں وکشمیر میں مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ منوج سنہا نے مزید کہا: `ہم پائیدار ترقی اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خطے کی بھر پور ثقافت، ورثے، زرعی عمدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پالسیاں بنا رہے ہیں اور ان پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ `میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ ایک ضلع، ایک پروڈکٹ اقتصادی مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ ‘‘