مٹی اور پانی بچاؤ کے محکمہ کے وزیر سنجے راٹھوڑ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی سدھاکر راؤ نائک کے یومِ پیدائش کے موقع پر ۲۱؍اگست کو ممبئی سمیت ریاست بھر میں ’پانی بچاؤ دن‘ کے طورپر منایا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 18, 2026, 3:57 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
مٹی اور پانی بچاؤ کے محکمہ کے وزیر سنجے راٹھوڑ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی سدھاکر راؤ نائک کے یومِ پیدائش کے موقع پر ۲۱؍اگست کو ممبئی سمیت ریاست بھر میں ’پانی بچاؤ دن‘ کے طورپر منایا جائے گا۔
مٹی اور پانی بچاؤ کے محکمہ کے وزیر سنجے راٹھوڑ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی سدھاکر راؤ نائک کے یومِ پیدائش کے موقع پر ۲۱؍اگست کو ممبئی سمیت ریاست بھر میں ’پانی بچاؤ دن‘ کے طورپر منایا جائے گا۔ اس موقع پر پائیدار ترقی، مٹی اور پانی کی حفاظت کیلئے بیداری کی خاطر ۲۱؍ اگست کو مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں’مہا واکیتھون- واک فار واٹر‘کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس ریس میں حصہ لینے کیلئے کیو آر کوڈ بھی جاری کیاگیا ہےجسے اسکین کر کے شہری اپنااندراج کر اسکتے ہیں۔ سنجے راٹھوڑ نے ریاست کے تمام شہریوں سے اس مہم میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
مذکورہ محکمہ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس پروگرام کا بنیادی تھیم مٹی بچاؤ(سیو سوئل)، پانی بچاؤ(سیو واٹر)، مستقبل کوبچانا ( سیکور ٹومار) رکھا گیا ہے جبکہ اس کا نعرہ ’’پانی روکو، پانی جذب کراؤ، سیراب مہاراشٹر بناؤ‘‘ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ریلوے میں پینے کے پانی کی کوالیٹی بہتر کرنے کی جانب ٹھوس اقدامات کا دعویٰ
اس ضمن میں منترالیہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں وزیر سنجے راٹھوڑ کے حوالہ سے کہا گیا کہ ۲۱؍ اگست کو تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ۳؍کلومیٹر کی ’واکیتھون‘ اور مٹی اور پانی بچانے کا حلف اٹھانا اس تقریب کا اہم حصہ ہوگا۔ضلع کی سطح پر ’مہا واکیتھون- واک فار واٹر‘ کہاں منعقد کی جائے گی ، اس بارے میں ۱۹؍ اگست کو درج ذیل ویب سائٹ پر معلومات دی جائے گی: register.mahaevent.co.in انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے مٹی اور پانی کی حفاظت لازمی ہے۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ریاست میں۱۵؍ سے ۲۱؍ اگست ۲۰۲۶ءکے درمیان ’پانی بچاؤ کا ہفتہ‘ اور ۱۵؍ اگست سے ۲۶؍ جنوری ۲۰۲۷ءکے دوران ’’پانی بچاؤ مہم‘‘چلائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انو شکتی نگر: ایس آئی آر کے آخری دن بی ایل اوز کو سیکڑوں فارم بھرنا پڑا
کیو آر کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن
ریاستی سطح کی مرکزی تقریب ممبئی میں منعقد ہوگی جبکہ ہر ضلع میں اس کے اہتمام کی ذمہ داری ضلع کلکٹر کی سربراہی میں قائم مٹی اور پانی بچاؤ محکمے کی ضلعی کمیٹی کے پاس ہوگی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ سونیترا اجیت پوار، تمام وزراء، اراکین ِپارلیمان، اراکین ِ اسمبلی اور کونسل، مقامی اداروں کے نمائندوں، تعلیمی اداروں، این سی سی، این ایس ایس، غیر سرکاری تنظیموں، کھلاڑیوں اور عام شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہےکہ واکیتھون میں شرکت کیلئے ’کیو آرکوڈ‘ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔۲۱؍ اگست کو حصہ لینے والے ہر فرد کو ای-سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔