مہاراشٹر کے ایک خاندان میں ۲۰۰؍ سال بعد بیٹی کی پیدائش کے بعد جشن کا ماحول ہے، اس موقع پر خاندان نے شوبھا یاترا نکال کر رتھ میں بٹھا کر بیٹی کو گھر لایا۔
EPAPER
Updated: September 02, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai
مہاراشٹر کے ایک خاندان میں ۲۰۰؍ سال بعد بیٹی کی پیدائش کے بعد جشن کا ماحول ہے، اس موقع پر خاندان نے شوبھا یاترا نکال کر رتھ میں بٹھا کر بیٹی کو گھر لایا۔
مہاراشٹر کے ضلع بیڑ میں ایک خاندان نے تقریباً ۲۰۰ ؍سال بعد بیٹی کی پیدائش پر بڑے جشن کا اہتمام کیا۔ نوزائیدہ بچی اور اس کی والدہ کو اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد ڈھول، جھانجھ اور رقص کے ساتھ ایک شاندار رتھ جلوس میں گھر لایا گیا۔اس بچی کا نام’’ گارگی‘‘ رکھا گیا ہے۔ دہی پھالے خاندان کے مطابق ان کے خاندان میں تقریباً دو صدی سے کوئی بیٹی پیدا نہیں ہوئی تھی۔بچی کے دادا، لمباجی دہی پھالے، نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا،’’خاندان میں بیٹی کی پیدائش بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔ اتنی سالوں سے ہمیں بیٹی نہ ہونے کا دکھ تھا، اور آج وہ کمی پوری ہو گئی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایئر وائس مارشل شکتی شرما ملک کی مسلح افواج میں پہلی خاتون افسر بنیں
مزید برآں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دونوں بہوؤں کو بیٹیوں کی طرح عزت دی ہے اور اب پوتی کو موسیقی اور ناچ کے ساتھ رتھ پر بٹھا کر گھر لانے پر بےحد خوش ہیں۔بچی کی دادی، سریکھا دہی پھالے، نے کہا کہ اسپتال میں ہی خاندان نے فیصلہ کیا تھا کہ نوزائیدہ کا زبردست استقبال کیا جائے۔ انہوں نے کہا،’’آج ہمارے گھر لکشمی آئی ہیں، ہم بہت خوش ہیں۔گارگی کے والد نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’لوگ عام طور پر بیٹے کی خواہش کرتے ہیں، لیکن بیٹی ہونے کا احساس اور خوشی بالکل مختلف ہے۔ بیٹیاں اپنے باپ سے زیادہ جڑی ہوتی ہیں۔ ہم اپنی بیٹی کو پھول کی طرح پالیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اساتذہ بھرتی بدعنوانی کے سبب ملازمت کھونے والی ممتا بنرجی کی بھتیجی کی خودکشی
بعد ازاں سماجی کارکن اننت انگلے نے اس خاندان کی بیٹی کی پیدائش پر خوشی منانے کی تعریف کی اور کہا کہ معاشرے کے کچھ طبقوں میں اب بھی بیٹیوں کے حوالے سے تنگ نظری پائی جاتی ہے، مگر دہی پھالے خاندان نے’’ گارگی‘‘ کے استقبال کے ذریعے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔