Updated: September 25, 2023, 1:37 PM IST
| Mumbai
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے این سی پی کے نام اورانتخابی علامت کے تعلق سےکہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں گے، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کےعہدے میں ردوبدل کے تعلق سے کہا کہ جب سےایکناتھ شندے وزیراعلیٰ بنے ہیں تب سے یہ رپورٹیں گردش کر رہی ہیں جو بے معنی ہیں۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار۔ تصویر: آئی این این
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ وہ ان کے اور شردپوار کے گروہ کے جانب سے پیش کردہ دعووں کے پیش نظر این سی پی کے نام اورانتخابی علامت کے تعلق سے الیکشن کمیشن کے ’حتمی فیصلے‘ کو منظور کریں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے پونہ میں رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔ اجیت پوار نے جولائی میں این سی پی کے ۸؍ ایم ایل ایز کے ساتھ مہاراشٹر میں بی جے پی ۔ شیو سینا سے ہاتھ ملا لیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ساتھ این سی پی کے متعدد ایم ایل ایز کی حمایت ہے۔ انہوں نےالیکشن کمیشن میں این سی پی کے نام اور انتخابی نشان پر بھی اپنا دعویٰ کیا تھا۔ شرد پوار کے گروہ نے اجیت پوار گروہ کے اس اقدام کو پول باڈی میں چیلنج کیا تھا اور فیصلہ اب بھی زیر التواء ہے۔ جب اجیت پوار سے ان کے ایم ایلزکے خلاف شردپوار کے گروہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کا استعمال کر رہے ہیں۔تاہم، الیکشن کمیشن ہی آخری فیصلہ کرے گا۔ دونوں گروہ الیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے اور سب دی گئی تاریخ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ جہاں تک میری بات ہے میں الیکشن کمیشن کے حتمی فیصلے کو قبول کروں گا۔ جب مہاراشٹر کے اسپیکرکی جانب سے ممکنہ طور پر نا اہل قرار دیئے جانے والے ۱۶؍ ایم ایل ایز پران کی تشخیص اور ریاست کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے امکانات کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تمام باتیں بے معنی ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے تعلق سے کہا کہ جب سے ایکناتھ شندے وزیرا علیٰ بنے ہیں تب سے اس طرح کی رپورٹیں گردش میں ہیں لیکن یہ تمام رپورٹیں بے معنی ہیں۔