• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر:۱۰؍سال میں پہلی بار موسم باراں میں سب سے کم بارش

Updated: October 01, 2026, 12:40 PM IST | Agency | Pune

محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر بھرمیں بحران سنگین ہے، ربیع کی فصلیں بری طرح متاثر،انتباہ دیا کہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Crops have withered due to a lack of rainfall in Aurangabad district; a father and son farmers from Shahpur are showing the damage. Photo: INN
اورنگ آباد ضلع میں بارش کی کمی سے فصل جل گئی،شاہ پور کے کسان باپ بیٹے یہ دکھارہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ریاست میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے کم بارش ہونے کے باعث شدید خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی علاقوں سے بادل روٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ کچھ مقامات پر ہونے والی بارش بھی ناکافی رہی۔ اس صورتحال کے باعث ربیع کی فصلوں کی بوائی خطرے میں پڑ گئی ہے اور کسانوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کم بارش ریکارڈ کیے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے آئندہ دنوں میں بھی بارش کے امکانات کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک دہائی کے بعد اس سال ریاست میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست میں بحران کتنا سنگین ہے۔ بارش کی کمی کے باعث ربیع کی فصلوں کی بوائی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، جس سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔پونے محکمہ موسمیات کے سربراہ ایس ڈی سانَپ نے اس بارے میں معلومات دی ہے۔ ان کے مطابق، اس سال ریاست میں ایک دہائی کے بعد سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال ریاست میں بارش کی اوسط کمی۱۸؍ فیصد ہے۔ ریاست کے تمام ڈویژن میں کسی نہ کسی حد تک بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ناگپور ٹیچر بھرتی گھوٹالہ: ناگپور ڈویژن میں ۱۳۹۷؍اساتذہ کی تقرریوں کی دوبارہ جانچ کی جائے گی

تاہم، آئندہ۵؍ سے۶؍دنوں کے دوران ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر بارش کے امکانات کم ہیں۔ ایس ڈی سانپ نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ربیع کے موسم میں بوائی کرنے سے پہلے محکمہ زراعت سے مشورہ ضرور لیں۔

سانگلی ، رائے گڑھ، کولہاپور میں بارش

دریں اثنا، گزشتہ روز سانگلی شہر سمیت ضلع کے کئی علاقوں میں بارش نے زوردار حاضری لگائی۔ سانگلی میں شام کے وقت بجلی کی گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔سانگلی شہر کے علاوہ میرج، تاسگاؤں اور پلس تعلقوں کے کئی علاقوں میں بھی زوردار بارش ہوئی۔ شام کے بعد اچانک آسمان پر بادل چھا گئے اور بارش شروع ہو گئی۔  دوسری جانب، بارش نہ ہونے کی وجہ سے سوکھتی اور جھلستی فصلوں کو اس بارش سے نئی زندگی ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے، جس پر کسان طبقے نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔رائے گڑھ ضلع کے کھالاپور تعلقے میں بھی گزشتہ روز بارش نے زوردار انٹری کی۔ تعلقے کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں، بجلی کی گھن گرج اور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ اچانک ہونے والی بارش سے علاقے میں ایک بار پھر برسات جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں کی نظریں اب بارش کی آئندہ صورتحال پر لگی ہوئی ہیں۔ بارش کی زوردار انٹری سے علاقے کے موسم میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملی۔کولہاپور کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز واپسی کی بارش نے حاضری لگائی۔ تقریباً ایک ماہ بعد شہر میں بارش کی زوردار بوندیں برسنے سے شہریوں کو بڑی راحت ملی۔ اچانک  بارش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ضرور کرنا پڑا، لیکن گزشتہ ایک ماہ سے غائب بارش کے دوبارہ سرگرم ہونے پر گزشتہ چند دنوں سے گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’راجیہ سبھا الیکشن میں ایس پی تیسرا اُمیدوار بھی اتار سکتی ہے‘‘

 پونے: بھور میں مکئی کی فصل پر کیڑوں کا حملہ

دریں اثنا، پونے کے بھور تعلقے کے کچھ علاقوں میں مکئی کی فصل پر کیڑے(فال آرمی وورم)کا شدید حملہ ہوا ہے، جس سے کسانوں کو تیار فصل کے ہاتھ سے نکل جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پہلے ہی کم بارش ہوئی ہے اور ایسے وقت میں جب مکئی کی فصل نمو کے مرحلے میں ہے، کیڑے کے حملے نے تعلقے کے کسانوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے بدلتے موسم کی وجہ سے فوجی کیڑے کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ یہ کیڑا مکئی کے پودے کے اندرونی حصے میں رہ کر پتوں کو کھا رہا ہے، جس کی وجہ سے پودوں کی نشوونما رک رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور پیداوار میں بڑی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔مہنگے بیج، کھاد اور کھیتی باڑی پر خرچ کے باوجود فصل تباہ ہونے کا ڈر کسانوں کو ستارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK