ٹیچر تقرری گھوٹالے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شالاارتھ آئی ڈی بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کچھ دیگر اساتذہ کی تقرریوں کو لے کر شک ہوگیا تھا۔
EPAPER
Updated: October 01, 2026, 12:36 PM IST | Ali Imran | Nagpur
ٹیچر تقرری گھوٹالے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شالاارتھ آئی ڈی بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کچھ دیگر اساتذہ کی تقرریوں کو لے کر شک ہوگیا تھا۔
ٹیچر تقرری گھوٹالے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شالاارتھ آئی ڈی بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کچھ دیگر اساتذہ کی تقرریوں کو لے کر شک ہوگیا تھا۔ اس معاملہ میں صرف ناگپور ڈویژن میں ۱۳۹۷؍ اساتذہ کی تقرری کا جائزہ لیا جائے گا اور اطلاع ہے کہ یہ جائزہ اگلے ہفتے شروع ہوگا۔
معاملہ کیاہے؟
موصولہ تفصیلات کے مطابق شالارتھ آئی ڈی گھوٹالے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ۲۰۱۲ کے بعد کئی اساتذہ کی تقرری بے قاعدگی سے ہوئی ہے۔ اسلئے ان ۱۳۹۷ اساتذہ کو ذاتی سماعت کے لیے بلایا جائے گا اور ان کے کاغذات اور انتخاب کے عمل کو چیک کیا جائے گا۔ دریں اثنا، ناگپور ڈویژنل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شیولنگ پٹوے نے کہا کہ یہ تصدیق عدالت کے رہنما خطوط کے مطابق کی جائے گی اور اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:’’راجیہ سبھا الیکشن میں ایس پی تیسرا اُمیدوار بھی اتار سکتی ہے‘‘
۲۰۱۲ءسے مشرقی ودربھ کے ۶؍اضلاع میں اساتذہ کی تقرریوں کی تحقیقات
شالارتھ آئی ڈی گھوٹالے کے بعد اب مشرقی ودربھ کے چھ اضلاع میں ۲۰۱۲ سے کی گئی اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تقرریوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ اطلاع ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائرکٹرس کی قیادت میں کمیٹیوں نے ان تقرریوں کو دی جانے والی انفرادی منظوریوں کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے دو دن تک ناگپور میں کیمپ لگایا اور تقریباً ایک ہزار معاملات کی جانچ کی۔ یاد رہے کہ شلارتھ آئی ڈی کیس نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں کئی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا تھا۔ اس پس منظر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت محکمہ تعلیم کے بعض افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی حکام اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو دی گئی انفرادی منظوریوں کی جانچ کریں گے۔
تعلیمی اور ضروری دستاویزات کی تصدیق
اس جانچ میں یہ معلومات حاصل کی گئی کہ آیا تقرری پانیوالے اساتذہ کے پاس ضروری تعلیمی قابلیت ہے یا نہیں، تقرری کا عمل قواعد کے مطابق کیا گیا، کیا امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے تعلیمی اور دیگر سرٹیفکیٹس حقیقی ہیں اور متعلقہ ملازمین کی موجودہ سروس کی حیثیت کیا ہے۔ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ کیا ضروری دستاویزات مکمل ہیں۔