Inquilab Logo

مہاراشٹر: بیڑ کی ایک مسجد کی دیوار پر ’’شری رام‘‘ لکھا گیا، ایف آئی آر درج

Updated: March 26, 2024, 4:31 PM IST | Inquilab News Network | Beed

خبروں کے مطابق مہاراشٹر پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس نے بیڑ میں ایک مسجد کی دیوار پر ’’شری رام‘‘ لکھا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

دی انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق مہاراشٹر پولیس نے پیر کو بیڑ ضلع کی ایک مسجد کی دیوار پر ’’شری رام‘‘ کے الفاظ لکھے ہوئے پائے جانے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
دیر شام، ایک نامعلوم شخص نے مجلگاؤں کی مرکزی مسجد کی دیوار پر ’’شری رام‘‘ لکھا۔ اس کے جواب میں مقامی مسلم کمیونٹی کے ارکان مسجد کے باہر اور پولیس اسٹیشن میں جمع ہو کر کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

انڈین ایکسپریس نے سب ڈویژنل پولیس افسر دھیرج کمار کے حوالے سے بتایا کہ ’’شام ۵؍ بجے کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے مسجد کی دیوار پر ’شری رام‘ لکھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ ۲۹۵؍ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کا تعلق عبادت گاہ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے ہے۔ کمار نے مزید کہا، ’’ہم مجرم کا سراغ لگا رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK