Inquilab Logo

رنگارنگ ثقافتی تقریب کے ذریعے مالیگائوں فیسٹیول کا جوش وخروش کیساتھ آغاز

Updated: February 10, 2024, 11:51 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

جمعیۃ علماء (مہاراشٹر) کے صدر ندیم صدیقی کے ہاتھوں افتتاح، ’تیسیرقواعدالقرآن‘ اور ’منتخب اشعار شعرائے مالیگائوں‘ کا اجراء، خوش نویسی مقابلے میں کامیاب طلبہ کو انعامات۔

A scene from the stage at the opening of the festival.Photo: Inquilab
فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اسٹیج کا ایک منظر۔ تصویر: انقلاب

طے شدہ ترتیب کے مطابق مالیگائوں فیسٹیول کا شاندار آغاز عمل میں آیا۔ افتتاح کیلئے مولانا ندیم صدیقی (صدر جمعیۃ علماء، مہاراشٹر) کے مدعو تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مالیگائوں فیسٹیول صرف ایک فیسٹیول نہیں بلکہ مقامی تہذیب وثقافت اور صنعت وحرفت کا عکاس ہے۔ اس فیسٹیول میں ٹریڈ اور بزنس ایکسپو کے ژون تجارتی وسعت میں ذریعے کا واسطہ بنے ہیں۔ 
 اس تقریب میں تیسیرقواعدالقرآن (مولف :شیخ منور ) اور منتخب اشعار شعرائے مالیگائوں (مرتب: عبدالحلیم  صدیقی) کا اجراء معزز مہمانان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ صدارت حاجی یوسف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پرسابق رکن اسمبلی شیخ آصف، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی اور ڈی وائے ایس پی تیغ بیر سنگھ سندھو موجود تھے۔ قرأت حافظ عبداللہ فیصل نے کی۔ عبدالرحمٰن مزمل نے نعت پاک پڑھی۔ تعارفی کلمات مولانا آصف شعبان اور نظامت کے فرائض انیس اظہرؔاور ایوبی اشفاق احمد کے ذمہ تھے۔ یاد رہے کہ یہ فیسٹیول آئندہ ۱۶؍ فروری کی رات تک جاری رہے گا۔ اس میں مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کے علاوہ مختلف ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد بھی ہوگا۔ ساتھ ہی طلبہ کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ 
 خوش نویسی مقابلے کے نتائج ظاہر  
 گزشتہ ۴؍فروری کو مالیگائوں کے حج ہائوس میں اُردو لائبریری ومالیگائوں فیسٹیول ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیادِشعرائے مالیگائوں خوش نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جسکے نتائج کااعلان کیا گیا ہے۔ گروپ نمبر ایک برائے میونسپل کارپوریشن اُردو اسکول انعام یافتگان میں اول انعام :عائشہ صدیقہ سیّد نعیم (میونسپل اسکول نمبر۸۱)، دوم :محمد معاذ محمد ارشد (میونسپل اسکول نمبر۶۶)اور سوم انعام زینب زرین شیخ سلیم (میونسپل اسکول نمبر۷۵)کو دیا جائے گا۔ اس گروپ میں دیگر ۵؍اعزازی انعامات بھی شامل ہیں۔ گروپ نمبر۲؍پرائیوٹ اسکولیں (پنجم تادہم )کیلئے اول انعام :مومن ذنیرہ ذی النور نسیم اختر(مالیگائوں گرلز ہائی اسکول)، دوم انعام:مومن اقصیٰ تحریم نیاز احمد(جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول)اور سوم انعام آصفیہ محمد امین (مالیگائوں ہائی اسکول )کو دئے جائیں گے۔ اس گروپ میں ۲۷؍اعزازی انعامات بھی شامل ہیں۔ گروپ نمبر۳؍برائے جونیئر کالج وڈی ایڈ کالج کے انعام یافتگان کے نام، اول :صوفیہ صدف محمد مشتاق (ٹی ایم جونیئر کالج)، دوم :مومن جویریہ عتیق احمد(جے اے ٹی جونیئر کالج) اور سوم انعام :مریم بانو طارق احمد(ٹی ایم جونیئرکالج )۔ علاوہ ازیں اس گروپ میں ۳؍اعزازی انعامات بھی دئے جائیں گے۔ فیسٹیول انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے انعام یافتگان کو اطلاع کردی گئی ہے۔ تقریب افتتاح میں شریک معزز ین کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم کاری عمل میں آئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK