Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں: رسوئی گیس کے ذخیرہ کے خاتمے کی افواہ، قیمت میں اضافہ

Updated: March 09, 2026, 10:15 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

صارفین کا الزا م ہے کہ ایران، اسرائیل و امریکہ جنگ کا بہانہ بناکرسلینڈر کےمہنگے دام وصول کئے جارہے ہیں۔

Gas agency employee. Photo: INN
گیس ایجنسی کا ملازم۔ تصویر: آئی این این

رسوئی گیس کے ذخیرہ کی کمی کے بہانے صارفین کو سلینڈر فراہم کرنے میں تاخیر اور سلینڈرکی اصل قیمت سے زائد رقم وصول کرنے کی شکایت مالیگاؤں میں عام ہوتی جارہی ہے۔ گیس سلینڈر فروختگی کاروباریوں نے اسکے پسِ پُشت ایران، اسرائیل امریکہ کے درمیان جاری جنگ بتائی ہے۔ 
شکایت اور مسئلہ
محمد انور چکن والا نے کہا کہ گیس کے سلینڈر دستیاب نہیں۔ بُکنگ کروانے پر کئی دنوں کے بعد ملتے ہیں۔ فی الحال ۹۶۰؍روپے فی سیلنڈرقیمت لی جارہی ہے۔ کمرشیل سیلنڈرکی قیمت ۱۲۰۰؍ روپے ہوگئی ہے۔ مالیگاؤں میں گیس سلینڈر بلیک مارکیٹنگ کیلئے معمولی سے بہانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے بڑے بھائی محمد اکبرچکن والا نے کہا کہ مشرقی مالیگاؤں میں رسوئی گیس سیلنڈروں کی عدم دستیابی ہے۔ مغربی مالیگاؤں میں سیلنڈرفراہمی بدستور جاری ہے۔ اِس طرف کے لوگوں کو سیلنڈرحاصل کرنے کیلئے اُس طرف جانا پڑرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بینائی سے متاثر کشمیر کے عرفان احمد نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی

منماڑکے پانے واڑی سے ملی معلومات
انڈین آئیل کمپنی کی معرفت رسوئی گیس فراہم کی جاتی ہے۔ اسکا علاقائی دفتر اور گیس ریفلنگ پلانٹ منماڑکے پانے واڑی میں ہے۔ اس پلانٹ سے آفیشیل معلومات نہیں مل سکی لیکن اس پلانٹ سے گیس سیلنڈروں کے ٹرانسپورٹیشن کاروبار سے منسلک افراد نے بتایا کہ پلانٹ میں گیس کا ذخیرہ وافر مقدار میں ہے۔ باہر ایسا ماحول بنایا جارہاہے کہ گیس کے ذخیرے میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ 
شمالی مہاراشٹر کے پانچ اضلاع میں پانے واڑی سے رسوئی گیس تقسیم کاری 
شمالی مہاراشٹر کے ۵؍ اضلاع اہلیہ نگر، نندور بار، ناسک، دھولیہ اور جلگاؤں میں کی جاتی ہے۔ بوقتِ ضرورت تھانے ضلع اور مضافاتِ ممبئی کے علاقوں میں بھی یہاں سے رسوئی گیس کے سیلنڈر بھیجے جاتے ہیں۔ گیس کے سیلنڈروں کی فراہمی میں تاخیر اور قیمت میں اضافہ کی شکایت صرف مالیگاؤں تک نہیں بلکہ شمالی مہاراشٹر کے پانچوں اضلاع و دیگر شہروں میں بھی ہوگئی ہے۔ 
گیس ریفلنگ پلانٹ کے بارے میں 
انڈین آئیل کمپنی کے گیس ریفلنگ پلانٹ سے رسوئی گیس کے سیلنڈروں سے بھرے چالیس تا پچاس ٹرک روزانہ منماڑ کے پانے واڑی سے روانہ ہوتے ہیں اور متعلقہ شہروں میں ان سیلنڈروں کو پہنچایا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ کمرشیل سیلنڈروں کی سپلائی بھی اسی پلانٹ سے کی جاتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں پلانٹ میں کام کرنیوالے افسران وملازمین میڈیا کے سوالات اور کیمروں سے اپنے آپ کو بچارہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK