Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا کا الیکشن کمیشن پر بنگال کیساتھ غیر معمولی تعصب برتنے کا الزام

Updated: March 20, 2026, 9:42 AM IST | new

۵۰؍ سے زائد سینئر اور اعلیٰ حکام کے ہٹائے جانے کے اقدام کواعلیٰ درجے کی سیاسی مداخلت قراردیا۔

Mamata Banerjee. Photo: INN
ممتا بنرجی۔ تصویر: آائی این این

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آئندہ انتخابات سے قبل ریاست کے خلاف غیرمعمولی  مداخلت اور تعصب برتا جا رہا ہے۔اپنے واٹس ایپ چینل پر جاری ایک پیغام میں، محترمہ بنرجی نے دعویٰ کیا کہ کمیشن نے بنگال کو پوری منصوبہ بندی سے نشانہ بنایا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور کئی اعلیٰ درجے کے افسران سمیت۵۰؍سے زائد سینئر حکام کو انتخابی نوٹیفکیشن سے قبل ہی اچانک اور من مانے طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا’’یہ کوئی انتظامی کارروائی نہیں ہے بلکہ اعلیٰ درجے کی سیاسی مداخلت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایل پی جی بحران مزید گہرا، کہیں فیکٹریز بند، کہیں لکڑیو ں پر کھانا پکانا مجبوری

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت اداروں کو سیاسی رنگ دینے کے وسیع تر سلسلے کا حصہ ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا’’غیر جانبدار رہنے والے اداروں کو منظم طریقے سے سیاسی بنانا آئین پر براہ راست حملہ ہے۔کمیشن کا طرز عمل واضح تعصب اور سیاسی مفادات کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی عکاسی کرتا ہے ۔‘‘ممتا نے ایس آئی آر پر بھی خدشات کا اظہار کیا اور اس عمل کوانتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے عوامی بے چینی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ضمنی انتخابی فہرستیں ابھی تک شائع نہیں کی گئی ہیں جس سے  شہری غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے سوال کیا’’بی جے پی اتنی مایوس کیوں ہے؟ بنگال اور اس کے عوام کو مسلسل نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK