Inquilab Logo

ٹی ایم سی کو بدعنوانی کے الزامات میں پھنسانے کی ’جدوجہد‘ جاری ہے: ممتا بنرجی

Updated: February 12, 2024, 5:04 PM IST | Kolkata

ممتا بنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت ریاست کی فلاح و بہود کیلئے کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے اسے بدعنوانی کے غلط الزامات میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے مالی دشواریوں کے باوجود ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے اسکیمیں لا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا میں نہ کوئی ملک اور نہ ہی کوئی ریاست جو ترقی کے معاملے میں مغربی بنگال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

Mamata Benarjee. Photo: INN
ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت ریاست کی فلاح و بہود کیلئے کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے ٹی ایم سی حکومت کو بدعنوانی کے غلط الزامات میں بدنام کرنے کی جدوجہد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے آرام باغ میں ایک سرکاری پروگرام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مرکز کی جانب سے مالی دشواریاں ہونےکے باوجود ریاستی حکومت غریبوں کی فلاح وہ بہود کیلئے متعدد اسکیمیں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے معاملے میں پوری دنیا میں نہ ہی کوئی ملک اور نہ کوئی ریاست ہمارا مقابلہ کر سکتے ہیں۔یہ اس وجہ سے ہے کہ ، دہلی کے ہمیں محروم رکھنے کی بہترین کوششوں کے باوجود ، ہم اپنے عوام کیلئے فلاح و بہود کی اسکیمیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم نے ریاست کے عوام کی فلاح وبہود کیلئے کافی کام کیا ہےپھر بھی ہمیں بدعنوانی کے غلط الزامات میں پھنسانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: حراست میں لئے گئے کسانوں کو رہا کیا جائے: کسان لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال کا مطالبہ

خیال رہے کہ ممتا بنرجی کا یہ بیان اتنے سال میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے ٹی ایم سی کے متعدد لیڈران کو مختلف بدعنوانی کے معاملے میں حراست میں لئے جانے کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے بی جے پی کے اقتدار والی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کے فنڈز نہ چکا کر ریاست کو مالی طور پر فاقہ کش بنانا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ مرکز نے اب تک مغربی بنگال کے ۱۸ء ۱؍ لاکھ کے فنڈ نہیں چکائے ہیں۔
مغربی بنگال کے فنڈ نہ چکانے پر ممتا بنرجی نے مرکز کو الٹی میٹم دیا تھا اور الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد انہوں نے کلکتہ میں احتجاج بھی کیا تھا۔ پھر بھی مرکز نے اب تک مغربی بنگال کے فنڈز نہیں چکائے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK