Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا بنرجی کو پھر جھٹکا، راجیہ سبھا رُکن کوئل ملک نے بھی استعفیٰ دیا

Updated: July 17, 2026, 10:16 AM IST | Kolkata

کوئل ملک کے استعفے کے ساتھ ہی ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد۴؍ ہو گئی۔

Trinamool Congress leader Koel Mallick. Photo: INN
ترنمول کانگریس لیڈر کوئل ملک۔ تصویر: آئی این این

ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کیلئےمشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ پارٹی کے ۲؍ گروہوں میں تقسیم ہونے کے بعد اب پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے بھی راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کوئل ملک ٹالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ ان کا استعفیٰ مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے شدید دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بدھ کوپارٹی لیڈر مدن مترا نے بھی ممتا کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور رتبرت کے خیمے میں چلے گئے تھے۔جمعرات کو رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے کر پارٹی کو نئی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس پر گھریلو گیس سلنڈر ایجنسی چلانے کا الزام، لائسنس معطل

قابل ذکر ہے کہ کوئل ملک کا اصل نام رکمنی ملک ہے۔ وہ ایک معروف بنگالی اداکارہ ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ٹالی ووڈ میں ’ٹالی کوئن‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو لکھے گئے اپنے خط میں کوئل ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ براہِ کرم اسے قبول کیا جائے۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے تمام افسران اور اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کوئل ملک کے استعفیٰ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی انہوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو بھیجے گئے خط میں اس وجہ کا ذکر کیا ہے۔کوئل ملک کے استعفے کے ساتھ ہی ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد۴؍ ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے سُکھیندو شیکھر رائے، سشمتا دیو اور پرکاش چک برائک نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیا تھا۔ اب اس فہرست میں کوئل ملک کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں کئی دنوں سےجا ری تھیںکہ کوئل بھی استعفیٰ دے دیں گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK