• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صابن، شیمپو اور ٹوتھ پیسٹ پر ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین لیبل لگانا لازمی

Updated: September 22, 2026, 4:06 PM IST | New Delhi

اب صارفین ایک نظر میں ہی پہچان سکیں گے کہ صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز ویجیٹیرین ہیں یا نان ویجیٹیرین، کیونکہ مرکزی حکومت نے ان کی پیکجنگ پر رنگین کوڈ والے لیبل لگانا لازمی کر دیا ہے۔

Soaps.Photo:INN
صابُن۔ تصویر:آئی این این

 اب صارفین ایک نظر میں ہی پہچان سکیں گے کہ صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز ویجیٹیرین ہیں یا نان ویجیٹیرین، کیونکہ مرکزی حکومت نے ان کی پیکجنگ پر رنگین کوڈ والے لیبل لگانا لازمی کر دیا ہے۔مرکزی وزارتِ برائے صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم نے لیگل میٹرولوجی (پیکجڈ کمیوڈٹیز) چوتھا ترمیمی قانون، ۲۰۲۶ءا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت ویجیٹیرین مصنوعات کے لیے سبز نشان (گرین ڈاٹ) اور نان ویجیٹیرین مصنوعات کے لیے (جہاں لاگو ہو) سرخ یا بھورے نشان (ریڈ اور براؤن ڈاٹ) کا نشان لگانا ضروری ہے۔ یہ شناختی نشان پیکجڈ صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز کے مرکزی ڈسپلے پینل کے اوپری حصے پر نظر آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی ہر حربہ استعمال کرنے پرآمادہ

محکمہ برائے صارفین نے پیر کے روز جی ایس آر ۸۲۶؍ (ای) کے ذریعے اس ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور یہ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کی تاریخ سے لاگو ہو گیا ہے۔یہ قدم پرسنل کیئر مصنوعات کے لیے واضح طور پر نظر آنے والی معلومات کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، جس سے صارفین صرف اجزاء کی فہرست پر منحصر رہے بغیر ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین مصنوعات کے درمیان فرق کر سکیں گے۔ حکومت نے لیبلنگ کے نئے التزام  شامل کر کے لیگل میٹرولوجی (پیکجڈ کمیوڈٹیز) قوانین، ۲۰۱۱ءکے قانون ۶؍ میں ترمیم کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں رول ۶؍ کے ذیلی قانون (۸) کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ: بچوں کے قتل پر اسرائیلی ماڈل کے بیان پر فرانسسکا البانیز کا ردعمل

یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے اہم ہے جو کاسمیٹکس اور پرسنل کیئر مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزاء کے ماخذ کی بنیاد پر خریداری کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مینوفیکچررز اور پیکنگ کرنے والوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ترمیم شدہ قوانین کے مطابق، متعلقہ مصنوعات کی پیکجنگ کے مرکزی ڈسپلے پینل پر ضروری رنگین کوڈ والا لیبل یا معلومات موجود ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK