فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے ۷۰؍افراد کی لاشیں تقریباً تین سال بعد برآمد کرلی گئیں جن کی اجتماعی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔
EPAPER
Updated: November 16, 2026, 12:41 PM IST | Gaza
فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے ۷۰؍افراد کی لاشیں تقریباً تین سال بعد برآمد کرلی گئیں جن کی اجتماعی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔
فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے ۷۰؍افراد کی لاشیں تقریباً تین سال بعد برآمد کرلی گئیں جن کی اجتماعی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ لاشیں غزہ شہر کے شمالی علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئیں۔ تقریباً تین سال تک ملبے کے نیچے دبے رہنے کے بعد ان لاشوں کی شناخت اور ضروری کارروائی مکمل کی گئی۔ لاشوں کو ایک ساتھ لایا گیا جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر فضا سوگوار رہی اور اہل علاقہ نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی۔ نماز جنازہ کے بعد تمام لاشوں کو غزہ کے فلوجہ قبرستان منتقل کیا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ تین سال بعد ملبے سے انسانی باقیات اور لاشوں کی برآمدگی نے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں ہونے والی تباہی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی ایک بار پھر سنگین تصویر سامنے رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: نیتن یاہو نے قیادت کا مطالبہ واپس لیا، حریف کے ساتھ اتحادی حکومت پر زور
اسرائیلی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر کی موت
دریں اثناء جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس کی موت ہوگئی۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔خبر رساں ایجنسیوں رائٹر، الجزیرہ اور انادولو کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتہ ۱۴؍نومبر ۲۰۲۶ء کو جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور داخلی سیکورٹی ادارے شن بیٹ نے مشترکہ بیان میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی تاہم اس وقت ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔