میڈیا ملازمین، اپوزیشن اور جمہوریت حامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جب سرکاری میڈیا کو براہ راست سرکاری بجٹ سے رقم ملے گی تو اس کی فنڈنگ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں پر منحصر ہوسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 3:17 PM IST | Agency | Prague
میڈیا ملازمین، اپوزیشن اور جمہوریت حامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جب سرکاری میڈیا کو براہ راست سرکاری بجٹ سے رقم ملے گی تو اس کی فنڈنگ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں پر منحصر ہوسکتی ہے۔
چیک جمہوریہ میںحکومتی میڈیا اداروں کی آزادی اور خودمختاری کیلئے غیرمصدقہ اندازوں کے مطابق لاکھوں شہری سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہاں اتوارکودارالحکومت پراگ کے لیٹنا میدان میں تقریباً۳ء۵؍ لاکھ سے سے افراد جمع ہوئے اور وزیر اعظم آندریج بابیش کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔کہا جارہا ہے کہ یہ ۱۹۸۹ء کے بعد ملک کی تاریخ میں ہونے والا سب سے بڑا حکومت مخالف احتجاج ہے۔ خیال رہے کہ یہ عظیم الشان احتجاج ایسے وقت میں ہوا ہے جب یورپ کے کئی ممالک میں حکومت مخالف مظاہروںکا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پراگ میں مظاہرین حکومت کے اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، جس کے تحت سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن اداروں کی فنڈنگ کے طریقۂ کار کو تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس سے میڈیا کی مالی خودمختاری متاثر ہوگی اور حکومت کی مداخلت بڑھ سکتی ہے۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر اعظم بابیش کی قیادت والی مخلوط حکومت سرکاری میڈیا کی فنڈنگ کے تناظر میں اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔ حکومت نے اکتوبر۲۰۲۶ء میں اس سلسلے میں ایک بل پیش کیا تھا۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے۲۴؍ اکتوبر کو اسے ابتدائی منظوری دی۔ اس کے بعد احتجاج میں مزید شدت آ گئی۔ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہو چکے ہیں اور چیک ٹیلی ویژن اور چیک ریڈیو کے ملازمین نے ہڑتال بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل میں اقتدار کی تبدیلی کیلئےسرگرمیاں تیز، فلسطین پرمظالم شدید
وزیر اعظم آندریج بابیش کی حکومت سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن اداروں کی فنڈنگ کا موجودہ نظام تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ فی الحال چیک جمہوریہ میں لوگ، خاندان اور کاروباری ادارے باقاعدہ براڈکاسٹنگ فیس ادا کر کے ان اداروں کو فنڈ فراہم کرتے ہیں۔ حکومت اس نظام کو ختم کر کے سرکاری میڈیا اداروں کو براہ راست سرکاری بجٹ سے رقم دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس تبدیلی کا ایک بڑا اثر فنڈنگ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ نیا نظام نافذ ہونے کے بعد سرکاری نشریاتی اداروں کو موجودہ فنڈنگ کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد کم رقم ملے گی۔ اس کے نتیجے میں ملازمین کی چھنٹی، پروگراموں کی تیاری میں کٹوتی اور کئی شوز بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
حکومت کے اس منصوبے کی میڈیا ملازمین، اپوزیشن پارٹیوں اور جمہوریت کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سرکاری میڈیا کو براہ راست سرکاری بجٹ سے رقم ملے گی تو اس کی فنڈنگ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں پر منحصر ہو سکتی ہے۔ اس سے خبروں اور پروگراموں کی ادارتی آزادی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اپوزیشن نے اس تجویز کا موازنہ ہنگری اورسلوواکیہ کی حکومتوں کے دوران میڈیا سے متعلق کی گئی تبدیلیوں سے کیا ہے۔