• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سائن بریج فوری طور پر شروع کرنے کے لئے زبردست احتجاج

Updated: September 28, 2026, 4:03 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

دھاراوی بچاؤ آندولن نے انتباہ دیاکہ اگر۱۵؍ اکتوبر تک سائن بریج ٹریفک کیلئے نہ کھولا گیا تو ہم ریل روکو آندولن کریں گے۔

Activists of the Dharavi Bachao Andolan protesting at Sion Station. Photo: INN
دھاراوی بچاؤ آندولن کے کارکن سائن اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سائن بریج کی تعمیر مکمل نہ کرنے اور مقررہ مدت گزرجانے کے باوجود کام پورا نہ کرنے اور عوام کو ہونے والی پریشانی کے خلاف اتوار کو سائن اسٹیشن کے پاس زبردست احتجاج کیا گیا۔ اتوارکو شام ۵؍بجےدھاراوی بچاؤ آندولن نے سائن اسٹیشن پر احتجاج کیا ۔اس دوران سائن ریلوے بریج کو۱۵؍ دنوں کے اندر کھولنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اس احتجاج میں مقامی افرادنے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ بریج یکم اگست۲۰۲۴ء کو بند کرکے اس کی تعمیر نو شروع کی گئی تھی اور کام پورا کرنے کے لئے مئی۲۰۲۶ء کا وقت مقرر کیا گیا تھا مگر حالت یہ ہے کہ اب تک ایک حصے کو بھی ٹریفک کے لئے نہیں کھولا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی جاری۔ مسجداقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا، تلمودی رسومات اداکیں

اتوار کو کئے گئے احتجاج کے دوران خطاب کرنے والوں میں شیو سینا کے سابق ایم ایل اے بابو راؤ مانے، شیتکری کامگار پکش کے لیڈر ایڈوکیٹ راجو کورڈے، سی پی آئی کے رکن کامریڈ نصیر الحق، شیو سینا لیڈر وٹھل پوار ، سریش ساونت، کارپوریٹر جوسف کولی، عام آدمی پارٹی لیڈر پال رافیل، بی ایس پی لیڈر شیام لال جیسوار اور این سی پی(شردپوار) لیڈر الیش گاجا کوشش شامل تھے جبکہ دھاراوی بچاؤ آندولن کے دیگر ساتھیوں راہل گائیکواڑ، انیل کسارے اور انصار شیخ کے ساتھ شیوسینا کی کئی شاخوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھئے:اونچے جھوپڑوں پر کارروائی کے فیصلےکی مخالفت

ان تمام مقررین نے کہا کہ سائن ریلوے بریج کو دو سال کے اندر کھولنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود بریج کو نہیں کھولا گیا۔ مقرر کردہ وقت میں بار بار توسیع کی جاتی رہی۔ ابتداء میں یہ اعلان کیا گیا کہ ریلوےبریج ۳۱؍ مئی۲۰۲۶ء تک کھل جائے گی، پھر۳۱؍جولائی ۲۰۲۶ء کو اعلان کیا گیا کہ سائن بریج کھلنے میں مزید وقت لگے گا۔ دھاراوی بچاؤ آندولن نے احتجاج کے دوران یہ اعلان کیا کہ اگر۱۵؍ اکتوبر تک بریج نہ شروع کیا گیا تو سائن اسٹیشن پر ٹرینیں روکی جائیں گی۔اس کے علاوہ یہ بھی انتباہ دیا گیا کہ جب تک متوازی عارضی برج نہیں بنایا جاتا تب تک دھوبی گھاٹ پل کو ہاتھ لگانے کی غلطی نہ کی جائے، ورنہ حالات بگڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK