• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسٹیشنوں پراور ٹرینوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ریلوے کا دعویٰ

Updated: September 28, 2026, 4:13 PM IST | Saeed Ahmed Khan | CSMT

سی ایس ایم ٹی، بھیونڈی روڈ، کلیان اور لونا ولہ اسٹیشنوں پر مسافروں کو فراہم کئے جا رہے پانی کی سینٹرل ریلوے کی جانب سے جانچ کی گئی۔

Instructions have been issued to provide clean water to passengers. Photo: INN
مسافروں کو صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

 اسٹیشنوں پراور ٹرینوں میں پینے کے صاف اورمعیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات تیز کرنے کا سینٹرل ریلوے کی جانب سے پھردعویٰ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میںکمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی رپورٹ کے بعدوزیر ریل اشونی ویشنو، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او اور ریلوے بورڈ کے سینئر افسران نےجائزہ لیا۔ اس میںمسافروں کے لئے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کےلئے ہندوستانی ریلوے میں فوری اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

سینٹرل ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہی ہدایات کی تعمیل میںسینٹرل ریلوے نے اپنے پورے نیٹ ورک میں پانی کی فراہمی، پانی کی فلٹریشن، پانی کی جانچ اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر فوری اقدامات شروع کئے ہیںاوراس کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایس آر ایف ٹی آئی میں طلبہ پر حملہ، انوراگ کشیپ سمیت کئی فلمی شخصیات کی مذمت

سینٹرل ریلوے اسٹیشنوں، کوچنگ ڈپوؤں اور دیگر وہ مقامات جہاںمسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے، پر ان کے نفاذ کو تیز کرے گا۔ اسی طرح پانی کے ٹینکوں کی تبدیلی کے لئے پرانے اور بوسیدہ اسٹوریج ٹینکوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 

اسی طرح سینٹرل ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے دوران سی ایس ایم ٹی، بھیونڈی روڈ، کلیان اور لوناولہ اسٹیشنوں سے ذخیرہ کردہ پینے کے پانی کے نمونوں کے بارے میں سی اے جی کے مشاہدات کے جواب میںسینٹرل ریلوے نے جامع اصلاحی اور احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔ایک خصوصی مہم کے دوران مذکورہ چاروں اسٹیشنوں سے پانی کے نمونے جمع کئے گئے اور ان کے فزیکل، کیمیکل اور بیکٹیریالوجیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ اس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام نمونے تسلی بخش پائے گئے۔

ایک حالیہ خصوصی مہم کے دوران کئے گئے پانی کی جانچ کی بنیاد پر فی الحال سی ایس ایم ٹی، بھیونڈی روڈ، کلیان اور لونا ولہ اسٹیشنوں پر مسافروں کو فراہم کیا جا رہا پینے کا پانی محفوظ اور پینے کے قابل پایا گیا ہےجبکہ ریلوے بورڈ کی سطح پر ان اقدامات کی اولین ترجیحی بنیادوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ تفصیلات سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر اوڈاکٹرسوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کومہیا کرائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK