۹؍ ریاستوں کی ذمہ داری دی ، آکاش کے چھوٹے بھائی ایشان کو شمالی ہندکی دوریاستوں کا سیکٹر انچارج بنایا۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 11:53 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow
۹؍ ریاستوں کی ذمہ داری دی ، آکاش کے چھوٹے بھائی ایشان کو شمالی ہندکی دوریاستوں کا سیکٹر انچارج بنایا۔
بی ایس پی میں جاری تنظیمی تبدیلی کے دوران سپریمو مایاوتی نےپارٹی کے سینئرلیڈراور سابق ممبر اسمبلی اتر سنگھ راؤ کو بڑی ذمہ داری دی ہے۔بی ایس پی سپریمونےانہیں مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت۹؍ ریاستوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔اس کے علاوہ وہ ادیشہ ، گجرات، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالا کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ اس سے قبل ان کے پاس تین ریاستوں کی ذمہ داری تھی۔ آکاش آنند کو سائڈ لائن کرنے کےبعد مایاوتی نے چھوٹے بھتیجے ایشان کو شمالی ہند کی دوریاستوں کا سیکٹر انچارج بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یوپی حکومت کے نشانے پر ایک اور مسجد، مرادآباد کی مصطفیٰ مسجد کیلئے نوٹس جاری
اس سے قبل مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو سیاسی طور پر میچور نہ ہونے کی بات کہہ کر سائڈ لائن کردیا تھااوران سے تمام ذمہ داریاں واپس لےلی تھیں۔ گزشتہ روز انھوںنے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو سیاست میں اتارتے ہوے ان کو دو سیکٹروں کی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اسی سلسلے میں منگل کو انھوںمیں میرٹھ میں رہنے والے سابق ممبر اسمبلی اتر سنگھ راؤ کو ایک سیکٹر کی ذمہ داری دی ہے ۔ اس سیکٹر میں ۹؍ریاستیں شامل ہیں ۔ اتر سنگھ کا شمار پارٹی کے پرانے اور سینئر لیڈروںمیں ہوتا ہے ۔ موجودہ وقت میں ان کے پاس تین ریاستوں کی ذمہ داری تھی۔ وہ اسمبلی کونسل میں چیف وہپ اور نائب صدر کی بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔