مسلم ورلڈ لیگ نے مکہ میں پہلا ’’مرتل قرآن‘‘ جاری کیا، اس موقع پر اسلامی دنیا کے نامور قراء اور علماء موجود تھے۔
EPAPER
Updated: August 01, 2025, 7:50 PM IST | Mecca
مسلم ورلڈ لیگ نے مکہ میں پہلا ’’مرتل قرآن‘‘ جاری کیا، اس موقع پر اسلامی دنیا کے نامور قراء اور علماء موجود تھے۔
عالمی اسلامی تنظیم ’’مسلم ورلڈ لیگ‘‘ نے اپنے صدر دفتر (مکہ المکرمہ) میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنی پہلی سیریز ’’مرتل قرآن‘‘(تلاوت شدہ قرآن) باضابطہ طور پر جاری کیا۔ اس موقع پر اسلامی دنیا کے نامور قراء اور علماء موجود تھے۔ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم العلماء المسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے زور دے کر کہا کہ لیگ نے ’’مرتل قرآن کی تیاری میں لیگ کے’’عالمی کونسل برائے ماہرینِ تجوید‘‘کے منظور کردہ اعلیٰ علمی اور تکنیکی معیارات کو یقینی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی مسلمان دیگر شہریوں کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ: مطالعہ
ڈاکٹر الاعیسیٰ نے بتایا کہ یہ تلاوتیں دنیا بھر میں بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی اور یہ منصوبہ سعودی عرب کی اسلامی مقاصد کے لیے جاری تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ نے اس تلاوتی منصوبے کے ہر پہلو میں طبعی درستگی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لیگ ’’مرتل قرآن‘‘ کی اس مہم کو عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے، خاص طور پر غیر عربی بولنے والے ممالک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قرآنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے۔ ان کے بقول، یہ اقدام مسلم ورلڈ لیگ کے ’’قرآنِ پاک کی خدمت میں اجتماعی اسلامی کام‘‘کے نصب العین کی عکاسی کرتا ہے۔