Inquilab Logo

میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل

Updated: March 28, 2024, 2:42 PM IST | New Delhi

میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلز ضلع کے شیلا پولیس اسٹیشن کے تحت اچامتی میں بدمعاشوں نے ۲؍ افراد کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کھاسی اسٹوڈنٹ یونین اور دیگر این جی اوز کی جانب سے نکالی جانے والی سی اے اے ریلی کے دوران پیش آیا تھا۔

Protest against CAA. Photo:INN
سی اے اے کے خلاف احتجاج۔تصویر: آئی این این

بدھ کی شام مشرقی خاصی ہلز ضلع کے شیلا پولیس اسٹیشن کے تحت اچامتی میں بدمعاشوں نے ۲؍ افراد کو مبینہ طور پر پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کھاسی اسٹوڈنٹ یونین (کے ایس یو) اور دیگر این جی او کی جانب سے اچامتی میں سی اے اے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے دوران پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے وقت کا فائدہ اٹھایا اور ۲؍ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاجن کا تعلق مقامی طبقے سے ہے۔ اس ضمن میں مشرقی کھاسی ہلز کے ڈپٹی کمیشنر ایس سادھو نے ۲؍ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حالات پریشان کن ہیں۔
پولیس کے تمام سپرینڈنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات کے تعلق سے الرٹ رہیں اور اپنے علاقوں میں گشت کرتے رہیں۔ ان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ امن کیلئے کل میٹنگ منعقد کریں۔
ڈپٹی پولیس چیف ریتو راج راوی نے کہا کہ ۲؍ لاشیں ، جو ایل اسان سنگھ اور ایل سجیت دتاکی ہیں، اچامتی اور ڈالدہ میں پائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش اور پوسٹ مارٹم ابھی باقی ہے۔ مزید برآں مقامی پی ایس اور ایڈیشنل ٹیمیں جائے وقوع پر تعینات ہیں۔ مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK