Inquilab Logo Happiest Places to Work

میگھالیہ حکومت نے انٹرنیٹ کیلئے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک سے معاہدہ کیا

Updated: April 03, 2026, 3:42 PM IST | Mumbai

وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے اس معاہدے کو ریاست کے دوردراز علاقوں تک انٹرنیٹ خدمات پہنچانے کیلئے اٹھایا گیا انتہائی اہم قدم قرار دیا۔

Starlink owner Elon Musk. Photo: INN
اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

میگھالیہ حکومت نے پوری ریاست میں تیز رفتار انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کیلئے ایلون مسک کی کمپنی ’اسٹارلنک‘ کے ساتھ ’میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ‘ (ایم او یو) پر دستخط کیا ہے۔ اس قدم سے خاص طور پر میگھالیہ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ ایک ٹویٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی اطلاع دیتے ہوئے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا کہ یہ معاہدہ اس علاقہ میں کنکٹیویٹی کی کمی کو پورا کرنے کی سمت میں  بڑا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہماچل: دودھ کی امدادی قیمت میں اضافہ سے ڈیری کے کار و بار یوں میں نئی امید

کونراڈ سنگما نے کہا کہ میگھالیہ حکومت اور اسٹارلنک کے درمیان ’ایم او یو‘ پر دستخط ہوتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گزشتہ ۸؍سال میں ہم نے انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا ہے، ٹیکنالوجی اختیار کیا ہے اور گورننس کو بہتر بنایا ہے۔ اس سے جو پروسیس پہلے ۳۰؍ دن میں ہوتے تھے، وہ اب صرف ۳؍ دن میں ہو جاتے ہیں۔ پھر بھی ہمارے دور دراز کے اسکول، ہیلتھ سینٹر اور طبقات کو جوڑنا ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈوانسڈ سیٹیلائٹ کنکٹیویٹی ٹیکنالوجی شروع کرنے کیلئے پارٹنرشپ ان چیلنج کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔وزیر اعلیٰ سنگما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس پیش قدمی سے بہتر ہیلتھ کیئر کی رسائی کے ذریعہ جان بچانے، اسٹوڈنٹس کیلئے سیکھنے کے مواقع بہتر بنانے اور کسانوں و دیہی طبقات کی روزی روٹی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی بازار میں ہلچل

ریاستی حکومت شیلانگ کو نارتھ ایسٹ میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا قلعہ بنا رہی ہے، جس سے ہنرمند نوجوانوں کیلئے مواقع میسر ہوں گے اور مستقبل کیلئے ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکوسسٹم تیار ہوگا۔ اس پیش قدمی سے مقامی کمیونٹی کو آن لائن کام، ڈیجیٹل بزنس اور بڑے مارکیٹ میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ اس سے شہری علاقوں کیلئے ہجرت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی۔ یہ میگھالیہ جیسے علاقوں میں خاص طور سے مفید ہے، جو کہ  پہاڑی علاقہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK