Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا: انٹر میامی کی اورلینڈو سٹی کے خلاف شاندار واپسی

Updated: March 03, 2026, 2:04 PM IST | New York

واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ایم ایل ایس کے سنسنی خیز مقابلے میں لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹر میامی نے دو گول کے خسارے کے باوجود اورلینڈو سٹی کو۲۔۴؍گول سے شکست دے دی۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

 واشنگٹن میں کھیلے جانے والے  ایم ایل ایس  کے سنسنی خیز مقابلے میں لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹر میامی نے دو گول کے خسارے کے باوجود اورلینڈو سٹی کو۲۔۴؍گول  سے شکست دے دی۔ میسی نے میچ میں نہ صرف دو اہم گول داغے بلکہ ایک گول کرنے میں معاونت (Assist) بھی فراہم کی۔میچ کے آغاز میں میزبان ٹیم اورلینڈو سٹی نے مارکو پاسالک اور مارٹن اوجیڈا کے گولز کی بدولت برتری حاصل کر لی تھی، لیکن انٹر میامی نے دوسرے ہاف میں زبردست کم بیک کیا۔

میٹیو سلویٹی نے ہاف ٹائم کے فوراً بعد پہلا گول کر کے فرق کم کیا۔ میسی نے باکس کے کنارے سے شاندار شاٹ کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔ ۸۵؍ ویں منٹ میں میسی کے پاس پر ٹیلاسکو سیگوویا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے آخری لمحات میں اورلینڈو سٹی کے کھلاڑی کولن گسکے کو میسی کو گرانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے دو منٹ بعد میسی نے ایک مرتبہ پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے لو-فری کک  کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ اس جیت کے بعد انٹر میامی کی ٹیم ایسٹرن کانفرنس میں ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہے، جس کے دو میچوں میں تین پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب اورلینڈو سٹی گیارہویں نمبر پر ہے اور اسے ابھی تک اپنے پہلے پوائنٹ کا انتظار ہے۔
علاقائی کشیدگی: مشرقِ وسطیٰ میں ایشیائی فٹ بال مقابلے ملتوی
ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی )  نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اس ہفتے ہونے والے تمام براعظمی کلب چیمپئن شپ میچز ملتوی کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اس التوا کی زد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی ٹیم النصر بھی آئی ہے، جس کا مقابلہ دبئی میں الوصل کے خلاف ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ہورہی ہے

 اے ایف سی کے اعلامیے کے مطابق چیمپئن لیگ ایلیٹ ۲؍ اور ۳؍ مارچ کو شیڈول راؤنڈ آف ۱۶؍ کے پہلے مرحلے کے میچز ری شیڈول ہوں گے۔۳؍ اور ۴؍ مارچ کو ہونے والے کوارٹر فائنل میچز تاحکمِ ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن کا اعتراف،میں نے روہت اور کوہلی کو دیکھ کر میچ فنش کرنا سیکھا

کنفیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں صرف مغربی ایشیا (مشرقِ وسطیٰ) کے لیے ہیں، جبکہ مشرقی ریجن میں ہونے والے تمام مقابلے اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔ اے ایف سی انتظامیہ صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ مستقبل کے میچز کے لیے مناسب فیصلے کیے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK