Updated: August 16, 2026, 4:03 PM IST
| New York
میٹا نے صارفین کو آن لائن فراڈ اورفریب دہی سے بچانے کیلئے واٹس ایپ پر ایک نئےاسکیم الرٹ اے آئی پاورڈ(AI-powered “Scam Alert) فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ ٹول مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے مشتبہ گفتگو یا پیغامات میں فراڈ کے ممکنہ اشاروں کی نشاندہی کرے گا۔
وہاٹس ایپ۔ تصویر:آئی این این
میٹا نے صارفین کو آن لائن فراڈ اورفریب دہی سے بچانے کیلئے وہاٹس ایپ پر ایک نئےاسکیم الرٹ اے آئی پاورڈ(AI-powered “Scam Alert) فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ ٹول مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے مشتبہ گفتگو یا پیغامات میں فراڈ کے ممکنہ اشاروں کی نشاندہی کرے گا۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ایسے پیغامات کے لیے تیار کیا گیا ہے جونامعلوم افراد یا نمبرس سے موصول ہوں اور جن میں فراڈ کے ممکنہ نمونے نظر آئیں۔ اے آئی ماڈل صارف کے فون پر ہی پیغامات کا تجزیہ کرے گا اور اگر اسے کسی گفتگو میں مشکوک سرگرمی محسوس ہوئی تو وہاٹس ایپ پروارننگ بینر’’ Warning Banner‘‘ دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:رحمان: انڈین ایئر فورس میں پائلٹ کی نوکری چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں آئے تھے
صارف کو اس کے بعد مختلف اختیارات دیے جائیں گے، جن میں: مشتبہ شخص کو بلاک کرنا، اکاؤنٹ کورپورٹ کرنا، وارننگ کو نظر انداز کرکے گفتگو جاری رکھنا، کسی درست رابطے کو ٹرسٹیڈ قرار دینا شامل ہیں۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اسکیم الرٹ کی بنیادی اے آئی پروسیسنگ صارف کے اپنے موبائل فون پر ہوگی یعنی فراڈ کی ابتدائی شناخت کے لیے پیغام کا مواد میٹا یا واٹس ایپ کے سرور پر بھیجنا ضروری نہیں ہوگا۔ اس طریقے کا مقصد وہاٹس ایپ کی End-to-End Encryption اور صارفین کی پرائیویسی کو برقرار رکھتے ہوئے فراڈ کی روک تھام کرنا ہے۔
میٹا کے مطابق فیچر خودکار طور پر کسی پیغام کو رپورٹ بھی نہیں کرے گا، بلکہ فیصلہ صارف کے ہاتھ میں رہے گا۔ صارف چاہے تواسکیم الرٹ کو بند بھی کر سکتا ہے۔ وہاٹس ایپ دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فارمز میں شامل ہے اور اس کے اربوں صارفین ہیں۔ دھوکہ باز اکثر جعلی سرمایہ کاری، ملازمت، انعام، رومانس، جعلی کسٹمر سپورٹ اور اکاؤنٹ ہیکنگ جیسے طریقوں سے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ میٹا نے رواں سال بھی وہاٹس ایپ پر مشکوک ڈیوائس لنکنگ کی نشاندہی کرنے کے لیے حفاظتی وارننگ متعارف کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو فوگ ہارن بجا کر جگانا مہنگا پڑا، ۵؍ ہزار ڈالرکا جرمانہ
میٹا کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والے اب اے آئی کی مدد سے زیادہ حقیقت پسندانہ پیغامات، جعلی شناخت اور سوشل انجینئرنگ کے طریقے استعمال کر رہے ہیں، اس لیے کمپنی بھی اے آئی پر مبنی حفاظتی نظام کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔ اسکیم الرٹ ابھی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور محدود تعداد میں صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ میٹا اس آزمائش کے نتائج کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا کہ اس فیچر کو بڑے پیمانے پر تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے کب دستیاب کیا جائے۔
صارفین کے لیے اہم مشورہ اے آئی وارننگ کے باوجود کسی بھی نامعلوم شخص کواو ٹی پی، یوپی آئی پن، بینک تفصیلات، پاس ورڈ یا ڈیوائس لنکنگ کوڈ نہ دیں اور مشتبہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔