میا می کے میئر کے انتخاب میں ایلین ہیگنزنے کامیابی حاصل کی، اور وہ تقریباً تین دہائیوں میں شہر کی پہلی ڈیموکریٹ میئر بن گئیں، تقریباً۶۰؍ فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے، ہیگنز نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیلیو ٹی گونزالس کو شکست دی۔
EPAPER
Updated: December 10, 2025, 6:02 PM IST | Washington
میا می کے میئر کے انتخاب میں ایلین ہیگنزنے کامیابی حاصل کی، اور وہ تقریباً تین دہائیوں میں شہر کی پہلی ڈیموکریٹ میئر بن گئیں، تقریباً۶۰؍ فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے، ہیگنز نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیلیو ٹی گونزالس کو شکست دی۔
میامی کے ووٹروں نے ایلین ہیگنز کو فلوریڈا شہر کا نیا میئر منتخب کیا ہے، جس سے وہ تقریباً ۳۰؍ سالوں میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی ڈیموکریٹ مئیربن گئی ہیں۔سی این این اور میا می ہیرالڈ اخبار کے مطابق، ہیگنز نے منگل کو ہونے والے رن آف الیکشن میں تقریباً۶۰؍ فیصد ووٹ حاصل کیے، اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار امیلیو ٹی گونزالس کو شکست دی۔ اس انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہی، جس میں صرف۲۰؍ فیصد رجسٹرڈرائے دہندگان نے حصہ لیا۔ بیشتر لاطینی آبادی والے میامی کی سیاست گذشتہ تین دہائیوں کے زیادہ تر عرصے میں کیوبائی نژاد ریپبلکن کے زیر اثر رہی ہے، جہاں ٹرمپ، اکثر اپنی چھٹیاں ہیں جو میا می سے تقریباً۱۰۷؍ کلومیٹر شمال میں واقع ہے، رپبلکن نے۲۰۱۶ء، ۲۰۲۰ء اور۲۰۲۴ء میں فلوریڈا کی الیکٹورل ووٹس جیتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہیگنز نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم نے مل کر برسوں کی افراتفری اور بدعنوانی کا صفحہ پلٹ دیا ہے اور ہمارے شہر کے لیے ایک نئے دور کا دروازہ کھولا ہے ،ایسا دور جو اخلاقی، ذمہ دار قیادت کی نشاندہی کرتا ہے جو عوام کے لیے حقیقی نتائج لاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے ’کئی ممالک کی ملی بھگت سے‘ غزہ میں نسل کشی کی: فرانسسکا البانیز
واضح رہے کہ ۱۹۹۰ء کی دہائی کے بعد میامی کے میئر کے انتخاب میں جیتنے والی پہلی ڈیموکریٹ ہونے کے علاوہ،۶۱؍ سالہ ہیگنز اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔وہ اس سال الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتوحات کی لڑی میں تازہ ترین کامیابی ہیں، جس میں ورجینیا اور نیو جرسی میں ریاستی سطح اور نیویارک کی میئر شپ شامل ہیں۔بعد ازاںڈیموکریٹس کی ان کامیابی کو عام طور پر سال کے آغاز میں ٹرمپ کی واپسی پر تنقید کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔اگرچہ ٹرمپ نے۱۷؍ نومبر کو ٹرتھ سوشل پر گونزالس کی حمایت کا اعلان کیا، اور میا می کےرائدہنگان سے اپیل کی، ’’باہر نکلیں اور امیلیو کو ووٹ دیں، وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے!‘‘ جبکہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے ہیگنز کی حمایت کی، جیسا کہ کئی ممتاز ڈیموکریٹس نے بھی کیا، جن میں امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری پیٹ بٹیجج بھی شامل ہیں۔ حالانکہ مقامی انتخابات سے قومی یا ریاست گیر سیاسی رجحانات کا اندازہ لگانا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ڈیموکریٹ غیر ہسپانوی خاتون، ڈینیلا لیوائن کاوا،جو ۲۰۲۰ء سے میا می-ڈیڈ کی میئر ہیں اور گزشتہ سال دوبارہ منتخب ہوئیں، حالانکہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس ریس میں اس کاؤنٹی کو جیت لیا تھا۔